گولین گول ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے 988 ملین روپے مختص
اسلام آباد (اے پی پی۔ 16 اگست2020ء) وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی کی پیداوار میں اضافے کے لیے رواں مالی سال 2020-21 کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں آبی وسائل ڈویژن کے جاری منصوبے گولین گول ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے 988 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی تعمیر پر مجموعی لاگت 29,077.173 ملین روپے لگائی گئی ہے۔
وزارت آبی وسائل کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے اور جاری ہائیڈرو پاور منصوبوں میں جاری کام کی رفتار میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال 21-2020 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ان منصوبوں کے لیے وافر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔حکومت نے گولن گول ہائیڈرو پاور منصوبہ کی تکمیل کے لیے 988 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی لاگت29,077 ملین روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.