ٹی سی ایف کی پہلی جنریشن پاکستان کی صف اوّل کی یونی ورسٹیوں میں داخلے میں کامیاب ہوگئی۔

ٹی سی ایف کی پہلی جنریشن  پاکستان کی صف اوّل کی یونی ورسٹیوں میں داخلے میں کامیاب ہوگئی۔



ملک بھر کی یونی ورسٹیوں میں داخلے شروع ہوگئے ہیں اور پاکستان بھر کے سٹیزن فاؤنڈیشن(TCF) کے اسکولوں کے طلبہ نے ملک کی اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔

اس ماہ لاہور یونی ورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(LUMS) اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(IBA)نے داخلے کے امتحانوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ان میں TCF  اسکولوں کے 4طلبہ نے LUMS - National Outreach Programme کے تحت داخلہ اور اسکالر شپ حاصل کی جب کہ TCFکے 8گریجویٹس نے   IBA  کے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں اسکالرشپس حاصل کیں۔ TCF کے طلبہ نے جن دیگر ناموریونی ورسٹیوں میں داخلے میں کامیابی حاصل کی ہے ان میں  انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ(IoBM)، حبیب یونی ورسٹی اور SZABIST شامل ہیں۔ اگلے چند ماہ میں مزید یونی ورسٹیوں میں داخلہ ٹیسٹ ہوں گے، TCF کو توقع ہے کہ ان کے مزید کئی گریجویٹس کو دیگر نجی اور سرکاری یونی ورسٹیوں اور کالجوں میں بآسانی داخلہ اور  اسکالرشپس حاصل ہوں گی۔

"مرتبے اور مراعات کی حدوں کو توڑتے ہوئے، کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبہ کواچھی یونی ورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کیلئے ضرور آگے بڑھنا چاہئیے۔ TCF گزشتہ 25سال سے اس ہدف کو حاصل کرنے میں کوشاں ہے" TCF گریجویٹس کی اس کامیابی پر اپنی رائے کا ظہار کرتے ہوئے یہ بات TCF کے صدر اور CEO سید اسد ایوب احمد نے کہی، انہوں نے مزید کہا"ہمیں اپنے سابقہ طلبہ پر فخرہے کہ وہ ملک کے اعلیٰ درجے کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اس وقت TCF کی 100%  المنائی انڈر گریجویٹ کالجوں میں داخلہ حاصل کرچکی ہے جو ہماری پہلی جنریشن ہونے کے ساتھ اپنی فیملی کے بھی سب سے پہلے کالج میں داخل ہونے والے طلبہ ہیں۔ اس طرح وہ تمام اپنی پوری فیملی کے معیار زندگی کو بدلنے اور معاشرے کے مستقبل کو سنوارنے میں مددگار ہوں گے۔

TCF اس اعتماد کاقائل ہے کہ حقیقی طورپر باخبر اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ریاست کی ترقی کی بنیاد ہے اورلوگوں میں بدلتے وقت کے ساتھ آگے بڑھنے کی قابلیت پیداکر تاہے۔یہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی بنیاد1995 میں شہریوں کے ایک گروپ نے رکھی تھی جو تعلیم کے ذریعہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے خواہشمند تھے۔ 25 سال گزرنے کے بعد آج TCF کا شمار ملک کے صف اوّل کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جوپاکستان بھر میں اپنے1,652 اسکولوں میں کم مراعات یافتہ طبقے کے 266,000 طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرچکاہے۔






Previous Post Next Post