آج صبح کالج طالبات کی وین بونی پل کے قریب کھائی میں جا گری ، 18 کی گنجائش والی وین میں 27 طالبات سوار تھیں
چترال، بونی (نمائندہ ٹائمزآف چترال افگان رضا 29 ستمبر 2020) آج صبح گرلز کالج بونی کی فلائنگ کوچ کو بونی پل کے قریب حدثہ پیش آیا ، گاڑی میں سوار تمام طالبات محفوظ رہیں۔ ایک بات جو قابل غور ہے وہ یہ کہ اس گاڑی میں 27 طالبات سوار تھیں جبکہ عموما فلائنگ کوچ میں گنجائش 18 افراد کی ہوتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارےاس امر پر غور کریں۔
قانون کے رکھوالوں اور ٹریفک انتظاميہ سے سوال بنتا ہے کہ اس طرح اور لوڈ اور زیادہ پسنجر بٹھانے پر کیا قانون نافز کرنے والے اداروں نے کالج انتظاميہ سے پوچھ گچھ کی ؟ کونسے اقدامات اٹھائے گۓ؟ ملک بھر میں کورونا کے خدشات کے مد نظر سماجی دوری پر زور دیا جاتا ہے لیکں ان طالبات کے درمیاں بھیٹنے کی بھی جگہ نہیں ہوگی ، اس سماجی دوری کا کیا بنا؟ کیا مذکورہ فلائنگ کوچ کالج کے زیر انتظام تھی یا مالک خود اپنی ذمہ داری میں چلاتا ہے۔ اگر خدانخواست جانی نقصان ہوتا تو کون جوب دہ ہو سکتا تھا۔
کالج انتظامیہ اپنے طالبات کو بس یا پروپر ٹرانسپورٹ کیلئے کیا کر رہی ہیں ؟ حدثات روز بروز زیادہ ہورہے ہیں لہذا ٹریفک کے افسراں اوباش لڑکوں یا اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ چالان دیں اور اگر ہوسکے تو ان کے موٹرسائیکل ضبط کرلیں۔ قانون کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے۔ اللہ ہم سب پر حامی و ناصر ہو۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.