سیب کے حیریت انگیز فائدے ، سیب کھانے سے کیا فائدے ہوتےہیں ، پڑھیں

سیب کے حیریت انگیز فائدے ، سیب کھانے سے کیا فائدے ہوتےہیں ، پڑھیں

 روزانہ سیب کھانا صحت کے لئے مفید ہے اور بچوں کو کھلایا بھی جاتا ہے ناشتے میں یا لنچ میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ کسی طرح سیب کو ضرور استعمال کریں۔ روزاہ دو سیب کھانے سے متعلق ماہرین کیا رائے دیتے ہیں۔ برطانیہ میں یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ماہرین نے ایسے افراد پر تحقیق کی جن کا کولیسٹرول زیادہ بڑھا ہوا تھا اور انھیں 8 ہفتوں تک روزانہ دو سیب کھانے کی تجویز کی گئی۔

8 ماہ کے بعد جب ان لوگوں کا معائنہ کیا گیا تو کیا ہوا یہ تو آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کیونکہ: 
ماہرین ریسرچ جنرل میں بتاتے ہیں کہ جب ہم نے ان لوگوں کا معائنہ کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ حد سے زیادہ بڑھا ہوا کولیسٹرول 8 ہفتے دو سیب روزانہ کھانے سے کس قدر کنٹرول میں آگیا اور ان کا بڑھا ہوا وزن بھی دو سے ڈھائی کلو کم ہوگیا۔ صرف یہی نہیں ماہرین نے ایک اور انکشاف کیا کہ:

اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی کم ہوگیا کیونکہ کولیسٹرول بڑھ جانے کی وجہ سے دل کی شریانیں متاثر ہونے لگتی ہیں۔ اس لئے اگر ایک شخص روزانہ 2سیب کھاتا ہے تو اس کے دل کی شریانیں پہلے سے زیادہ صحت مند ہوجائیں گی۔ تحقیق کے مصنف پروفیسر جولی لوورگروو کہتی ہیں کہ :

2 سیب روزانہ کھانے سے پولیفینول کی بڑی مقدار ملتی ہے جو ایل ڈی ایل یعنی خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے جبکہ سیب کھانے سے اچھے کولیسٹرول میں کمی نہیں ہوتی۔ جولی مذید بتاتی ہیں کہ:
''سیب ایک کے بجائے دو روزانہ کھانے سے فالج کے خطرے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور فالج کی وجہ سے ہونے والی ہکلاہٹ کو بھی کم کیا جاسکتا ہے''۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post