اکاہ کی جانب سے چترال اوی میں 5 روزہ بیسک ڈیساسٹر ریسک منجمنٹ سیشن کا انعقاد

اکاہ کی جانب سے چترال اوی میں 5 روزہ بیسک ڈیساسٹر ریسک منجمنٹ سیشن کا انعقاد




چترال (ٹائمزآف چترال نیوز) اے کے ڈی ایں کے ادارے ( اکاہ ) کی جانب سے حال ہی میں اوی میں پانچ روزہ بیسک  ڈیساسٹر ریسک مینجمنٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف ایکٹیویٹیز کرائے گئے، اوی کلسٹر کے تمام ویلنٹئرز نے شرکت کی، جس میں ان کو ہنگامی تدابير ، سیلاب سے بچاو کیلے اقدامات ، قدرتی آفات اور زلزلے سے بچاو کا طریقوں سے روشناک کرایا گیا۔ ادارے کے ٹریننگ آفیسرز ٹرینرز ناظرہ علی درانی، سید رحیم اماں شاہ اور فوکل پرسن عطاء الرحماں شریک تھے ۔ اکاہ کی طرف سے سارٹ یعنی دہاتی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والی ٹیم تشکیل دی گی، جس کیلے اقبال عالم کو اوی ریجن کیلئے پروجیکٹ کیپٹن اور اکرام ناصر کو کلسٹر کیپٹن منتخب کیا گیا۔ 

پروگرام کے اختتامی تقریب میں اوی کے معززین نے شرکت کی ، اور  ریڈار ہیڈماسٹر شیر وزیر صاحب نے  اس اقدام کو سراہا اور ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام  کے اختیتام پر شریک ویلنٹیرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
اسی طرح یہ پانچ روزہ سیشن اپنے اختیتام کو پہنچا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post