فیس بک کی دوستی محبت اور پھر رشتے میں بدل گئی امریکہ کی 55 سالہ خاتون نے پاکستان کے 27 سالہ لڑکے سے شادی کرلی
فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالا کے رہائشی 27 سالہ شہزاد احمد خان کی محبت میں گرفتار سات سمندر پار سے امریکی گرین کارڈ ہولڈر 55 سالہ خاتون پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی گرین کارڈ ہولڈر 55 سالہ نے پاکستان پہنچ کر پہلے اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام عائشہ رکھنے کے بعد پاکستانی نوجوان 27 سالہ فیصل آباد کے رہائشی شہزاد احمد خان سے شادی کرلی، محبت کی شادی کرنے پر نیا جوڑا خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا۔ اس شادی کے پر مسرت موقع پر نوبیاہتا جوڑے کے علاوہ اہل علاقہ کی خوشی دیدنی تھی، نکاح کے بعد شہزاد کے دوستوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا، اہل خانہ کے علاوہ اہل محلہ کی جانب سے بھی نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
اس پر مسرت موقع پر دولہے شہزاد کا خبر رساں ادارے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ ایک سال سے بات چیت چل رہی تھی اور اب یہ ہمارے پاس یہاں فیصل آباد میں آئی ہیں، جہاں میں نے ان سے شادی کر لی ہے جس پر ہم دونوں بہت خوش ہیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.