MrJazsohanisharma

جوبلی لائف اور بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے درمیان بنکاشورنس کا معاہدہ

جوبلی لائف اور بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے درمیان بنکاشورنس کا معاہدہ 



بینک آف آزاد جموں و کشمیر (بی اے جے کے) اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے درمیان جوبلی لائف کی انشورنس مصنوعات کی ڈسٹری بیوشن کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس معاہدے کی دستخطی تقریب میں جوبلی لائف انشورنس کے ہیڈ آف بنکاشورنس سید رضوان عزیز، بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے پریذیڈنٹ اور سی ای او خاور سعید کے ہمراہ کمپنی کے سینئر ایگزیکٹوز اور نمائندے موجود ہیں۔ 

اسلام آباد، 9 ستمبر، 2020۔ بینک آف آزاد جموں و کشمیر (بی اے جے کے) اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے درمیان جوبلی لائف کی انشورنس مصنوعات کی ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے پر دستخطی تقریب حال ہی میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ 

اس اشتراک کی بدولت بینک آف آزاد جموں و کشمیر اور جوبلی لائف انشورنس کے درمیان باہمی کاروباری تعلقات میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں صارفین جدت انگیز  مصنوعات سے مستفید ہوں گے کیونکہ یہ مالی اعتبار سے استحکام اور دیکھ بھال سے متعلق ہیں۔ اس معاہدے کی دستخطی تقریب میں جوبلی لائف انشورنس کے ہیڈ آف بنکاشورنس سید رضوان عزیز، بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے پریذیڈنٹ اور سی ای او خاور سعید کے ہمراہ کمپنی کے سینئر ایگزیکٹوز اور نمائندوں نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کے ہیڈ آف بنکا شورنس سید رضوان عزیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "بنکاشورنس سے متعلق اس معاہدے کی تقریب کے باعث انشورنس مصنوعات کی رسائی بڑھے گی اور اسکے نتیجے میں ہمیں اپنا پورٹ فولیو بڑھانے کا موقع حاصل ہوگا۔ ہم بینک کی موجودہ مصنوعات سے ملاپ کا عزم رکھتے ہیں اور نئی مارکیٹوں کے حصول کے خواہاں ہیں۔ بنکاشورنس عوامی مارکیٹ کی مصنوعات کے لئے مثالی ہے اور ہم صارفین کی ضروریات اور اقدار کے مطابق مصنوعات میں وسعت لا رہے ہیں۔ اس اشتراک کی بدولت مشترکہ صلاحیتوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ ہمیں مارکیٹ میں اپنی موجودگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ " 

اس موقع پر بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے پریذیڈنٹ اور سی ای او خاور سید نے بنکا شورنس کی اہمیت پر زور دیا اور اپنے صارفین کی مالی ضروریات کی تکمیل کے لئے اس پیش رفت کو ایک بڑا قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک ہماری پروڈکٹ پورٹ فولیو میں اضافے کی جانب مزید ایک قدم ہے جس سے صارفین مطمئن رہیں گے اور کاروباری ضروریات کے مطابق مالی خدمات کو ہم آہنگ کریں گے۔ مزید برآں، ہمیں اپنے صارفین کے سرمائے کے انتظام سے متعلق سہولیات اور صارفین سے تعلقات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔" 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post