سیلاب سے شدید متاثر پانی، روڈ اور دیگر اہم ضروریات زندگی سے محروم #ریشن کی عوام کا آج گورنمنٹ سکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سیلاب سے شدید متاثر پانی، روڈ اور دیگر اہم ضروریات زندگی سے محروم  #ریشن کی عوام کا آج گورنمنٹ سکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال، ریشن (ٹائمزآف چترال نامہ نگار3 ستمبر 2020) 26 اگست 2020 کے بدترین سیلاب سے شدید متاثر پانی، روڈ اور دیگر اہم ضروریات زندگی سے محروم  ریشن کی عوام نے حکومت اور عوامی نمائندوں کی بے حسی اور نظر انداز کئے جانے کے خلاف آج ریشن میں گورنمنٹ سکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے بعد حکومت کو 7 دن کی مہلت دے دی گئی کہ حکومت جلد از جلاد متاثرین کی بحالی ، پانی کی فراہمی ، سڑکوں کی مرمت اور متاثرین کی مالی مدد کرے۔ بصورت دیگر عوام کی بڑی تعداد 7 روز بعد سڑکوں پر ہوگی اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت اور اداروں پر ہوگی۔ 

یاد رہے کہ 26 اگست کے سیلاب نے ریشن میں پانی کا نظام تباہ کردیا ہے۔ پینے کے پانی کی پائپ لائن سیلاب برد ہوچکی ہے۔ آبپاشی کا نہری نظام بھی سیلاب بہا کر لے گیا ہے۔ لوگوں کی فصلیں ، باغات اور مال مویشی پانی کو ترس گئے ہیں۔ ریشن میں پل بھی سیلاب برد ہوچکا ہے۔ جس کے باعث لوگوں کو بیماروں کو ہسپتال لے جانا، ریشن سے لوئر چترال کی جانب سفر کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post