مہرین جبار کی نئی ویب سیریز میں نعیمہ بٹ مرکزی کردارنبھائیں گی

مہرین جبار کی نئی ویب سیریز میں نعیمہ بٹ مرکزی کردارنبھائیں گی

کراچی (پریس ریلیز) عہدِ وفا میں اپنے کردار کی شاندار پرفارمنس سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں معروف فلمساز مہرین جبار کی نئی متوقع مختصر ویب سیریز پر دستخط کردیئے ہیں، جس کی حال ہی میں نیویارک میں رن اسٹرا ٹیکنالوجیز کے لیے شوٹنگ جاری ہے۔ 

یہ ویب سیریز ایک سائیکولوجیکل (نفسیاتی) اور سنسنی خیز کہانی ہے جسے یاسر شاہ نے تحریر کیا ہے، اور یہ خود خرم عظیم اور مہرین جبار کیRinstraکے ہمراہ مشترکہ پیش کش ہے، جس کے ایگزیکٹوپروڈیوسرز میں ڈاکٹر عادل اختر، عامر جہانگیر، اور مصباح شک شامل ہیں، ویب سیریز میں نعیمہ بٹ کے ہمراہ تانیہ قاضی، شیزی سردار، اور ندا حسین ہیں۔ 

ویب سیریز میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے نعیمہ بٹ نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی منفرد کرداروں کی کھوج میں دلچسپی رہی ہے، اور جو میں بحیثیت ایک اداکارہ کے لیے اپنے لیے چیلنج سمجھتی ہوں،نعیمہ بٹ کا کہنا تھاکہ اب تک میں نے جتنے بھی کردار کیے ہیں یہ ان سب سے بالکل مختلف ہے، اور واقعتا اس کردار سے متعلق اپنے مداحوں کے جواب کی منتظر ہوں۔ 

ویب سیریز کی ڈائریکٹر مہرین جبار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اس نئے پراجیکٹ کو لیکر بے حد پرجوش ہوں، انھوں نے کہا ہے کہ مجھے اس ڈرامے کی RINSTRAکے لیے ہدایت کاری پر بہت خوشی ہے،اس پلیٹ فارم نے مختلف صنفوں کو تلاش کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں، اور اتنے سالوں بعد دوبارہ نیویارک میں شوٹنگ کرنا بہت ہی پیارا تجربہ ہوگا۔ 

باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ نے ادکاری کے سفر کا آغاز پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں آنے سے پہلے بین الاقوامی تھیٹر سے کیا تھا، نعیمہ بٹ نے عہد ِ وفا اور داسی جیسے سپرہٹ پراجیکٹس میں بھی اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، اور اپنے آپ کو ایک طریقے کا اداکارہ ثابت کیا، وہ اپنے منفرد اور ہمہ جہت کرداروں کے انتخاب سے اپنی جگہ بنارہی ہیں، اور اب ان کے فن کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پردیکھا جائے گا۔ 

یہ صارف کا تیار کردہ پاکستان کا پہلا مختصر ترین ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں صارف کی تخلیق کیا ہوا مراد صارف کی ہی ڈیمانڈ پر نشتر کیا جائے گا، The RINSTRA پلیٹ فارم رواں سال کے نومبر تک متعارف کرادیا جائے گا۔ 

اداکارہ نعیمہ بٹ نے مقامی انڈسٹری میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز سال 2019میں ڈرامہ سیریل "بھوک"سے کیا اور اسی سال عہد ِ وفا مین اپنی شاندار کارکردگی سے شہرت حاصل کی، بیک گراونڈ تھیٹر سے وابستہ ہونے کے ساتھ اداکارہ نے ایک دہائی تک انسانی حقوق کی کارکن ہونے ناطے تھیٹر آرٹس کے ذریعے ان مسائل کو اجاگر کیااور اپنی پرفارمنس کے ذریعے مظلوم طبقے کی مدد کے لیے کام کرتی رہیں، اور بہت سے بین الاقوامی اسناد حاصل کیں،تھیٹر ہو یا انسانی حقوق کی کارکن باصلاحیت اداکارہ نے ہر شعبے میں ایک نمایا مقام حاصل کیا ہے، اب وہ چاہتی ہیں کہ اپنے کام کی حد کو ویب سیریز، تھیٹر، اور ٹیلی ویژن پر مخصوص انتخاب کے ساتھ وسیع رکھیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post