جنید خان نے اگلے پراجیکٹ کے لیے ہم ٹی سی وے معاہدہ کرلیا، حرا مانی اور ارمینہ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے
کراچی (پریس ریلیز) جاندارپرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے والے اداکارو گلوکار جنید خان نے ہم ٹی وی کے نئے پراجیکٹس کے لیے معاہدہ کرلیا، جنید خان اس نئے ڈرامے میں حرا مانی اور ارمینہ خان ساتھ نظر آئیں گے، ڈرامے کی تیاری شروع کردی گئی، اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔
ڈرامے میں جنید خان مرکزی کردار نبھائیں گے، اس نئے پراجیکٹ میں اسٹار اداکار ایک ایسے شخص کا کردار کریں گے جس کا اپنی ساتھی کے ساتھ ایک مثالی رشتہ ہے، اور وہ اپنی اس زندگی میں اپنے خاندان کے ساتھ کافی خوش اور مطمئن زندگی بسر کرتا دکھائی دیتا ہے، جس کے بعد زندگی میں ایسے موڑ آتے ہیں کہ ایک باہر کا شخص ان کی زندگی میں دخل اندازی کرتا ہے جس کے بعد اسے کچھ ایسی جدوجہد لاحق ہوتی ہے جس کے بعد نفس پرستی اور پریشانیوں کا ایک طویل سفر شروع ہوجاتا ہے، ڈرامہ ایم ڈی پروڈکشنز کی پیش کش ہے جس کی ہدایات علی حسن نے دیں ہیں۔
اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں میرا کردار ایک ایسے انسان کا ہے جواپنی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوتا ہے مگر کچھ افراد کی مداخلت سے زندگی میں سب کچھ الٹ جاتا ہے، اور وہیں سے زندگی میں خود کی تلاش کا سفر شروع ہوجاتا ہے۔
حال ہی میں کسک اور کشف میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے جنید خان اپنے آپ کو رواں سال میں مکمل محسوس کرتے ہیں، اور وہ خدا اور محبت (تھری) کو لیکر اس میں مزید اضافے کے لیے پر امیدہیں، انھوں نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل بھی متعارف کرایا ہے، جہاں وہ "کہہ دو"کے نام سے ناظرین کے لیے ذاتی تجربات اور خیالات عوام کے ساتھ شیئر کرتے ہیِں۔
معروف اداکارہ و گلوکار جنید خان نے پاکستان میں انٹرٹینمنٹ کے میدان میں آہستہ آہستہ اپنے قدم جمائیں ہیں اور ایک مقام پیدا کیا ہے، ان کے ایک کے بعد ایک کمرشل سطح کے کامیاب منصوبے جیسے (کم ظرف، یاریاں، سن یارا، سلسلے، اور عشق تماشہ) نے انہیں اس وقت پاکستانی ٹیلی ویژن کے قابل قدر اداکار کے طورپر نمایاں کیا ہے،،مشہور، راک بینڈ کال کے مرکزی گلوکار اور ایک مشہور گلوکاری کے مستقبل کے ساتھ جنید خان اب "کہے دل جدھر" میں پہلی بار بڑی اسکرین پر منشا پاشا کے مد مقابل نظر آئیں گے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.