MrJazsohanisharma

پاکستان میں آن لائن پے منٹس میں تیزی لانے کے لئے ایزی پیسہ اور پے فاسٹ کا اشتراک

پاکستان میں آن لائن پے منٹس میں تیزی لانے کے لئے ایزی پیسہ اور پے فاسٹ کا اشتراک



کراچی، 7 ستمبر، 2020۔ پاکستان کی صف اول کی ڈیجیٹل پیمنٹس کی ایپلی کیشن ایزی پیسہ (Easypaisa)نے ڈیجیٹل پیمنٹس میں مزید جدت انگیز لانے کے لئے انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والے فن ٹیک ادارے پے فاسٹ (PayFast) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ ایزی پیسہ والٹ صارفین اب پے فاسٹ کے اپنے پیمنٹ گیٹ وے کو استعمال کرکے آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پائلٹ آپریشنز کی منظوری کے ساتھ ہی پے فاسٹ مختلف اقسام کی ادائیگیوں کی قبولیت کا حامل ہوگیا ہے جن میں اسکیم کارڈز، موبائل والٹس اور بینک اکاؤنٹ نمبرز شامل ہیں۔ وہ ڈیجیٹل سائن اپ، تیزرفتار اے پی آئیز اور پلگ انز، جعل سازی کی شناخت، پی سی آئی۔ ڈی ایس ایس سند یافتہ انفراسٹرکچر اور پے لنکس کے ذریعے مرچنٹ پین پوائنٹس سے رجوع کرتا ہے۔ پے لنکس ڈیجیٹل بلنگ اور انوائسنگ سہولیات کا ایک مثالی حل ہے جو فیس بک صارفین، مرچنٹس اور فری لانسرز وغیرہ کے لئے کارآمد ہے تاکہ اسکے علیحدہ لنک کے ذریعے سادہ طریقے سے پیمنٹ قبول کی جاسکے۔ 

ایزی پیسہ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی برانچ لیس بینکنگ سروس ہے۔ لاکھوں صارفین ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے اپنی مالی ٹرانزایکشنز بشمول فنڈز ٹرانسفرز، بل پیمنٹس، ایئر ٹائم ٹاپ اپس سمیت ریٹیل اور آن لائن مرچنٹ پیمنٹس میں اسے استعمال کرتے ہیں۔ کوئی بھی اسمارٹ فون استعمال کرنے والا صارف ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اور ٹرانزایکشنز شروع کرنے کے لئے چند سیکنڈز میں ہی اپنا والٹ قائم کرسکتا ہے۔ ایزی پیسہ انٹر بینک فنڈ ٹرانسفرز کے لئے ون لنک سے بھی منسلک ہے جبکہ صارفین ایزی پیسہ ڈیبٹ کارڈ بھی حاصل کرسکتے ہیں جسے پاکستان بھر کے کسی بھی اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے یا پھر کسی کارڈ پیمنٹس قبول کرنے والے مرچنٹ کے ہاں بھی ادائیگی کے لئے قابل استعمال ہے۔ 

پے فاسٹ کے ذریعے ادائیگی کے مراحل کچھ یوں ہیں۔ پہلے، پے فاسٹ کے مرچنٹ پارٹنر کے کسی ایک ای کامرس اسٹور سے خریداری کے لئے کارٹ میں آئیٹم کا اندراج کریں۔ پھر، چیک آؤٹ پیج پر پے فاسٹ کا انتخاب کریں۔ وہاں سے موبائل والٹس کے ٹیب میں جائیں اور ایزی پیسہ کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد اپنا والٹ نمبر یا ای میل ایڈریس کا اندراج کریں۔ یو ایس ایس ڈی یا ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے پیمنٹ کو بااختیار بنائیں۔ ایک بار تصدیق کے بعد کامیابی سے آرڈر کی ادائیگی کردی جائے گی۔ 

پے فاسٹ کے سی ای او عدنان علی نے ایک بیان میں کہا، "ایزی پیسہ پاکستان میں پیمنٹ کی انتہائی مشہور ایپلی کیشنز میں شامل ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس اشتراک سے عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا، جو بعد از کرونا صورتحال میں آن لائن پیمنٹس کے لئے سازگار بدلتے حالات کو قبول کررہے ہیں۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اس اشتراک سے پے فاسٹ کو عالمی پیمنٹ گیٹ وے سلوشن بننے میں مدد ملے گی۔" 

ایزی پیسہ / ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے سی ای او، ایم مدسر عاقل نے اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "گزشتہ چند ماہ میں ڈیجیٹل پیمنٹس کی اہمیت نمایاں طور پر سامنے آئی ہے۔ کاروباری مقاصد اور انفرادی استعمال کی غرض سے باسہولت اور روانی سے مالی ٹرانزایکشنز سرانجام دینے والے ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ ایزی پیسہ کی طرف سے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اشتراک اور ٹیکنالوجی کے ملاپ سے ہمارے کام کی بہت زیادہ اہمیت سامنے آسکتی ہے۔ پے فاسٹ کے ساتھ اس اشتراک کے ذریعے ہم پاکستانی ٹرانزایکشن انڈسٹری میں مزید ایک قدم آگے بڑھ گئے ہیں۔"  

پے فاسٹ یا ایزی پیسہ سے متعلق مزید معلومات کے لئے ان کی ویب سائٹس (apps.net.pk) یا (easypaisa.com.pk) وزٹ کریں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post