MrJazsohanisharma

افسوسناک سڑک حادثے میں ایک بچی جاں بحق چھ افراد زحمی ‏

افسوسناک  سڑک حادثے میں ایک بچی جاں بحق چھ افراد زحمی 
 
چترال (لوئر چترال گل حماد فاروقی ) لوئر چترال سے موری لشٹ جاتے ہوئے آلٹو کار دنین فلور ملز کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری،
  حادثے کی وجہ سے گاڑی میں موجود ایک 6 سالہ بچی میرہ موقعے پر ہی دم توڑ گئیں اور باقی افراد معمولی زخمی ہوئے ، حادثے کے وقت گاڑی میں سات افراد سوار تھے جن میں دو عورتیں، دو شیرخوار بچے،ایک چھ سالہ بچی میرہ،  اعجاز اور ڈرائیور مستنصیر سوار تھے، حادثے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور زخمیوں کو فرسٹ ائیڈ دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کیا اور ریسکیو 1122 کے ریسکیو ریکوری وہیکل کے زریعے گاڑی کو ریکور کرلیا گیا،، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ایک دوسری گاڑی کے ٹکر مارنے کی وجہ سے پیش آیا.

Previous Post Next Post