چترال کے علاقے بریپ کے قریب اوغ گیاک گول کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی
چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) چترال کے علاقے بریپ کے قریب اوغ گیاک گول کے مقام پرگاڑی حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم حادثے میں کسی جانی نقصاد کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی باراتیوں کے قافلے میں شامل تھی۔ جو پھشک یارخون باراتیوں کو لیکر جا رہی تھی ۔ زخمیوں میں چار خواتین ایک بچہ اور ڈرائیور شامل ہیں، زخمیوں کو BHU بریپ میں فرسٹ ایڈ کے بعد مزید علاج کے مستوج روانہ کردیا گیا۔ گاڑی گہری میں گرنے کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں میں بچے اور ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں علیشبہ اور نائمہ دختر گلاب حسین ساکنہ پھشک عمر ۱۲ اور ۱۰ سال ، دیدار بی بی اور اسکا بیٹا ، فیروزہ اور اسکا ۱۲ سالہ، شہیلہ دختر مقصود ساکنہ پھشک عمر ۱۸سالہ، گلفار دختر غلام ساکنہ پھشک عمر 26 سال، اور بانو دختر حسینئ اور اسکا بیٹا ساکنہ پھشک شامل ہیں، ڈرائیور ظہیر شاہ کا تعلق چوئنچ سے ہے جوکہ فوج سے ریٹائرڈ ہوکر گاڑی چلا رہے تھے۔ حادثے کی وجہ خراب سڑک بتایا جا رہا ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.