اسلام آباد میں کار کی ٹکر سے چترال ینوجوان جان بحق ہوگیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں کار کی ٹکر سے چترال نوجوان جان بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف ۔7 سیکٹر میں لا پرواہ شخص کی کاری کی زد میں آکر چترالی نوجوان فوت ہوگیا۔ متوفی کی شناخت ہوگئی جس کے مطابق وہ وادی لاسپور کے گاؤں بروک کا رہائشی مراد علی ہے۔ کار ایک عورت چلا رہی تھی نوجوان کو نشانہ بنانے کے بعد عورت فرار ہوگئی۔ تاہم ، بعد میں اسے پولیس نے پکڑ کرگرفتار کرلیا ہے ۔ متوفی کی نعش تدفین کے لئے مقتول کے آبائی گاؤں بھیج دی گئی۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.