چترال کے علاقے دنین میں معمولی گھریلو تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

چترال کے علاقے دنین میں معمولی گھریلو  تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی



چترال (ویب ڈیسک) خاص چترال کے علاقے دنین میں جمعرات کے روز معمولی گھریلو تنازعہ پر ایک نوجوان نے اپنے ہی بھائی کو ہلاک کردیا۔ چترال ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا ہے۔

پولیس نے مبینہ قاتل کی شناخت محسن حیدر ولد حیدر شاہ اور متوفی کے نام فرحان حیدر کے نام سے کی ہے۔

ملزم نے حیدر کو پستول سے گولی مار کر زخمی کردیا۔ زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا اور پھر چترال اسکاؤٹس اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اپنے ہی سگے بھائی کے لگائے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مبینہ قاتل کو جرم میں استعمال ہونے والے اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post