MrJazsohanisharma

چائنا پاورحب جنریشن کمپنی نے بلوچستان میں سی ایس آر خدمات کیلئے4 سی ایس آر ایوارڈز

 چائنا پاورحب جنریشن کمپنی  نے بلوچستان میں سی ایس آر خدمات کیلئے4 سی ایس آر ایوارڈز 

سی ایچ جی سی بلوچستان میں مختلف سی ایس آر منصوبوں پر اب تک 131ملین سے زائد رقم خرچ چکی ہے



کراچی:  13ویں سالانہ سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کو بلوچستان کے علاقوں حب اور لسبیلہ میں شاندار سماجی اور ترقیاتی خدمات فراہم کرنے پرسراہا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورتھے جبکہ تقریب میں وزیرِاعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر کے علاوہ حکومتی اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ 

کمپنی سے جاری اعلامیئے کے مطابق کمپنی کو کرونا کے دوران خدمات پر سی ایس آر ایکسیلینس ایوارڈ، تعلیم اور وظائف فراہم کرنے میں ایکسیلینس ایوارڈ،کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اینڈ سروسز میں ایکسیلینس ایوارڈاور سسٹینیبلٹی انیشیٹیوایکسیلینس ایوارڈسمیت چار مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 

اس موقع پر سی پی ایچ جی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رین لی ہوئی نے بلوچستان کی مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کیلئے کمپنی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے تجارتی آپریشنز کے آغاز سے قبل ہی علاقے کے کم مراعات یافتہ طبقے کو مدد فراہم کر تی رہی ہے۔ کرونا کی وبا کی دوران ہم اپنے پلانٹ کے ارد گرد کے علاقوں میں لوگوں کی بہتری کیلئے بلوچستان حکومت کو مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔ 

کمپنی سے جاری کئے گئے اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ سی ایس آر اقدامات کے تحت سی پی ایچ جی سی بلوچستان میں مختلف سی ایس آر منصوبوں پر اب تک 131ملین سے زائد رقم خرچ چکی ہے جو بلوچستان کی مقامی آبادی کے معیارِ زندگی اور تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیساتھ کیساتھ ان کیلئے ایک امید افزاء مستقبل بنانے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ ان منصوبوں میں الانہ گوٹھ میں فلوٹنگ جیٹی کی تعمیر، گڈانی میں سی پی ایچ جی سی ٹی سی ایف اسکول کی تعمیر، کلین حب سٹی پروگرام، مقامی طلبہ کی تربیت اور پلانٹ میں روزگار کے مواقع، ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی سامان کی فراہمی، پیر کوس کے دیہات میں ضروری راشن کی تقسیم اور کرونا کے دوران مقامی لوگوں اور بلوچستان کی حکومت کو عطیات کی فراہمی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post