کوکا۔کولا کا 5 بائی 20 پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر، پاکستان میں پروگرام کے تحت 10ہزار سے زائد خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا گیا
کراچی : کوکا۔کولا کمپنی نے اپنے 5 بائی 20 پروگرام (5by20)کو تاریخ ساز کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔ اس پروگرام کے ہدف کے تحت 1.2 ملین زائد خواتین کو معاشی طور پر فائدہ پہنچایا گیا۔ ایک دہائی قبل کمپنی کی جانب سے سال 2020 تک 5 ملین خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے 5 بائی 20 پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا نفاذ دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں کیا گیا۔ پاکستان میں اس پروگرام کے تحت 10 ہزار سے زائد خواتین معاشی طور پر بااختیار ہوئیں جس کے لئے کوکا۔کولا پاکستان اور کشف فاؤنڈیشن کے درمیان اشتراک پر عمل کیا گیا۔ کوکا۔کولا کمپنی کی جانب سے اس کامیابی کا اعلان پیر 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں "ویمن ان لیڈرشپ" کے موضوع پر خصوصی پینل ڈسکشن کے دوران کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف شعبوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی خواتین نے پینل ڈسکشن میں شرکت کی جن میں ویمن چیمبر آف کامرس کی سابق صدر لبنیٰ بھایات، اور کشف فاؤنڈیشن کی سینئر منیجر بشریٰ خانم شامل تھیں جبکہ انڈس ارتھ ٹرسٹ کی چیئرپرسن عافیہ سلام نے آن لائن شرکت کی۔ تقریب میں دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کی مینجمنٹ کے سینئر حکام بشمول پاکستان و افغانستان ریجن کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر، فہد اشرف، اور پاکستان و افغانستان ریجن کی ہیومن ریسورس ڈائریکٹر اسمارا نعمانی نے بھی شرکت کی۔
کوکا۔کولا اور کشف فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک میں تسلسل اور استحکام کو بنیادی ترجیح دی گئی۔ اس کاوش کے طویل المیعاد اثرات کو یقینی بنانے کے لئے مستفید ہونے والی 10 ہزار پاکستانی خواتین کو ووکیشنل تربیت کے ذریعے نئی مہارتیں سکھائی گئیں جن میں فٹ بال کی سلائی، رلی کی تیاری اور ری سائیکل شدہ کچرے کے سامان کو بروئے کار لاتے ہوئے قابل فروخت دست کاری کی مصنوعات کی تیاری شامل ہیں۔ مزید برآں، ان خواتین کو کاروباری انتظام کے اہم شعبوں کی بھی تربیت فراہم کی گئی جن میں بجٹ کی تیاری، سوشل میڈیا / ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے ان مصنوعات کا فروغ اور چھوٹے قرضوں کی فراہمی شامل ہے۔ ان کاوشوں کی بدولت سماجی و معاشی اور ماحولیاتی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی۔
اس اہم کامیابی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن برائے پاکستان و افغانستان ریجن کے جنرل منیجر اور وائس پریذیڈنٹ، فہد اشرف نے کہا، "سال 2015سے دی کوکا۔کولا فاؤنڈیشن (ٹی سی سی ایف) نے پاکستان میں 5 بائی 20 پروگرام کے تحت ایک ملین ڈالر سے زائد کا سرمایہ فراہم کیا تاکہ معاشی طور پر ہزاروں بااختیار کاروباری خواتین اپنی اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ باوقار زندگی گزار سکیں۔ اس پروگرام میں نئی مہارتیں سکھا کر کامیابی سے پاکستانی خواتین کے اعتماد میں اضافہ کیا گیا اور اپنے علاقوں کی ترقی میں اپنی مثال پیش کرکے دوسروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔"
کوکا۔کولا دنیا بھر میں خواتین کی مدد کے لئے کام جاری رکھے گا اور 5 بائی 20 جیسے پروگراموں کے ذریعے صنفی مساوات کی اقدار پر عمل پیرا ہوکر مزید متوازن مستقبل تشکیل دے گا۔ یہ پروگرام اقوام متحدہ کے سماجی ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی معاون ہے کیونکہ بااختیار خواتین اپنے علم اور مہارت کو دیگر خواتین اور اپنے اہل خانہ میں بھی منتقل کرتی ہیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.