MrJazsohanisharma

جوبلی لائف انشورنس نے صحت عامہ کے شعبے میں او پی ڈی کی لامحدود سہولت فراہم کرنے کے لئے صحت کہانی سے اشتراک کرلیا

جوبلی لائف انشورنس نے  صحت عامہ کے شعبے میں او پی ڈی کی لامحدود سہولت  فراہم کرنے کے لئے  صحت کہانی سے اشتراک کرلیا

کراچی،  8   مارچ،  2021۔ پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے لائف انشورنس ادارہ جوبلی لائف انشورنس نے ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کے ممتاز ادارے صحت کہانی سے اشتراک کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد جوبلی لائف کے تمام صارفین اور ملازمین بشمول انفرادی اور گروپ صارفین کو طبی معائنہ کی او پی ڈی خدمات بالکل بلامعاوضہ فراہم کرنا ہے۔  

اس اشتراک کی بدولت نہ صرف جوبلی لائف سے استفادہ کرنے والے افراد کی صحت کہانی کی ایپلی کیشن سے لامحدود رسائی ہوگی بلکہ خصوصی ٹیلی ہیلتھ ہیلپ لائن کی ہفتے کے تمام دن 24 گھنٹے جوبلی لائف انشورنس کی مائیکرو انشورنس مصنوعات استعمال کرنے والے ہر نان اسمارٹ فون صارف کے لئے بھی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ مزید برآں، جوبلی لائف کے ایسے مستفید افراد کے لئے بھی اسپیشل کرونا معاون ہیلپ لائن سامنے لائی جائے گی جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے یا وہ ایپلی کیشن کے استعمال سے قاصر ہیں۔ یہ خصوصی ہیلپ لائن پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ہدایات کے مطابق صارفین کو سہولت فرہم کرے گی اور ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ 

اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، "پاکستان بھر میں صحت کہانی نے اپنا نمایاں مقام بنالیا ہے۔ اس اشتراک سے ہمارے انفرادی اور گروپ صارفین کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ انکی کامیابی کی بڑی وجہ صحت عامہ کے شعبے میں عوام کے لئے سہولت متعارف کرانا اور اپنے وعدے کی ایمانداری سے تکمیل کرنا ہے۔ ہم صحت کہانی سے اشتراک پر خوش ہیں اور ہم جلد ہی اپنے بااعتماد صارفین کے لئے نئی اور مزید جدت انگیز خدمات متعارف کرائیں گے۔ "

اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے صحت کہانی کی شریک بانی اور سی ای او، ڈاکٹر سارا سعید نے کہا، "جوبلی لائف انشورنس ملک میں کامیابی سے کام کرنے ولا ایک قابل بھروسہ اور بااعتماد نام ہے۔ ان سے اشتراک ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہم انکے صارفین سے مستحکم تعلق قائم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مزید سہولیات اور خدمات کی فراہمی کے لئے پرامید ہیں۔" 

فوٹو کیپشن:  پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے لائف انشورنس ادارہ جوبلی لائف انشورنس نے ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کے ممتاز ادارے صحت کہانی سے اشتراک کیا ہے جس کا مقصد جوبلی لائف کے تمام صارفین اور ملازمین کو طبی معائنہ کی او پی ڈی خدمات بالکل بلامعاوضہ فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای جاوید احمد (بائیں سے دوسرے)، صحت کہانی کی شریک بانی اور سی ای او ڈاکٹرا سارا سعید (بائیں سے تیسری) نے دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ معاہدے کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post