چترال کے علاقے موردیرمیں نوجوان کو سحری کے وقت فائنرنگ کرکے قتل کردیا گیا، عوام کا قاتل کو جلد گرفتار کرکے قرا ر واقعی سزا دینے کا مطالبہ
چترال (نمائندہ ) گزشتہ روز سحری کے موقع پر اپر چترال کے علاقہ موردیر میں مسمی نورزمان کے گھر میں نامعلوم شخص داخل ہوا اور زمان کے جوانسال بیٹے مسمی حیدر علی کو بندوق سے فائر کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی کو علاج کے لئے بونی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا ہے۔ متوفی کی عمر تقریبا بیس سال بتائی جاتی ہے ۔ علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص جب گھر کے افراد سحری کرکے سوئے ہی تھے کہ دروازے پر آکر نور زمان کے بڑے بیٹے کا نام لیکر آواز دینے گا۔ اس وقت بڑا بیٹا سورہا تھا جب چھوٹا بیٹا حیدر علی جاگ رہا تھا ، آواز سن کر وہ باہر آیا تو نامعلوم شخص نے اس پر گولیاں چلا دیں اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی کا والد چترال سے باہر نوکری کرتے ہیں۔ اور گھر پر بچے والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ فائرنگ کی آواز سن والدہ حواس باختہ باہر آئی اور سامنے خود میں لت پت بیٹے کی نیم مردہ جسم پڑی تڑپ رہی تھی۔ جو بعد میں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے ہی دم توڑ دیا۔
یاد رہے حال ہی میں اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں جن میں نہ ملزمان کو سزائیں ہوئیں اور نہ ہی اصل مجرمان پکڑے گئے۔ اور جو پکڑے جاتے ہیں وہ مصلحت کے تحت یا صلح صفائی کرواکر چھوڑ دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے واقعات بار بار رونما ہوتے ہیں۔ اور یہ کیس بھی پولیس کے چیلنج ہے۔ علاقے میں خوف جیسا ماحول ہے اور عوام نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مجرم چاہے جو بھی ہے فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.