MrJazsohanisharma

موبی لنک مائیکرو فنانس بینک نے اسکول لون متعارف کردیا، معیاری تعلیم کی فراہمی جاری رکھنے میں اسکولوں کو مدد ملے گی

موبی لنک مائیکرو فنانس بینک  نے اسکول لون متعارف کردیا،  معیاری تعلیم کی فراہمی جاری رکھنے میں اسکولوں کو مدد ملے گی

اسلام آباد، 20اپریل، 2021۔ پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے معیاری تعلیم کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے ملک کے دیہی، نیم شہری اور شہری علاقوں میں فعال مقامی پرائیویٹ اسکولوں، اسکول چینز اور تکنیکی تعلیمی اداروں کو جدید انداز سے مالی بااختیار بنانے کے لئے اسکول لون کا اقدام متعارف کرادیا ہے۔ 

ملک میں تعلیمی اداروں کو اسٹاف کی تربیت، معیار تعلیم میں بہتری، اسکول عمارتوں کی تعمیرات و تزئین و آرائش، لیب کا قیام یا اس میں توسیع، فرنیچر یا کمپیوٹر کے سامان جیسے اثاثہ جات کی خریداری اور انتظامی ضروریات کی تکمیل سے متعلق بنیادی امور کے لئے اکثر سرمائے کی قلت کا سامنا رہتا ہے۔ 

ایم ایم بی ایل کا اسکول لون اقدام تعلیمی اداروں کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے باسہولت انداز سے خصوصی طور پر تیار کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق 30 لاکھ روپے تک کا سرمایہ فراہم کرے گا۔ اس اسکول لون کے ذریعے ایم ایم بی ایل کا عزم ہے کہ ملک بھر میں بچوں کو معیاری تعلیم کی رسائی جاری رکھنے کے لئے قرض خواہوں کو سہولت پہنچائی جائے۔  

اسکول لون اقدام سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ایم بی ایل کے چیف بزنس آفیسر محمد عاصم انور نے کہا، "پاکستان کے تعلیمی شعبے میں مالی ضروریات کی تکمیل کے لئے قرضے کی سہولت پہنچانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ متعدد نجی اسکول اور تکنیکی تعلیمی ادارے جب اپنے ادارے میں بہتری اور ترقی لانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو انہیں مالی وسائل کی قلت کی شکل میں سب سے بڑی رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم ملک میں بچوں کو معیاری تعلیم کی بلاتعطل رسائی یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ " 

یونیسیف (UNICEF)کے مطابق پاکستان میں 5 سال سے 16 سال کی عمر کے اسکول نہ جانے والے بچوں کی شرح 44 فیصد ہے جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ایم ایم بی ایل کا اسکول لون اقدام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف نمبر 4 سے ہم آہنگ ہے جس میں سب کے لئے مساوی بنیادوں پر معیاری تعلیم اور تاحیات سیکھنے کے مواقع کو فروغ دیا گیا ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے اندر معاشی اور مالیاتی بااختیاری کو آگے بڑھانے میں تمام افراد کے لئے بلارکاوٹ تعلیم کی رسائی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ سماجی طور پر ذمہ دار کاروباری ادارے کے طور پر ایم ایم بی ایل کا عزم ہے کہ کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہونے کی غرض سے وہ ملکی ترقی میں معاونت کے لئے مسلسل بنیادی کردار ادا کرتا رہیگا۔ 

ایم ایم بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک ہے جس کے 12 ملین فعال ڈیجیٹل والٹس سمیت 31 ملین رجسٹرڈ صارفین ہیں۔ ایم ایم بی ایل چھوٹے اور درمیانی کاروباری اداروں کو قرضے فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو 7 لاکھ سے زائد روایتی سطح پر انفرادی اور چھوٹے کاروباری قرضے تقسیم کرچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مارچ 2021 تک 67 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل نانو قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ ایم ایم بی ایل اس وقت 100 برانچز اور ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ریٹیل ایجنٹس کے ملک گیر وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کام کررہا ہے۔ ایم ایم بی ایل نے حال ہی میں سی ایف اے سوسائٹی پاکستان سے "ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک آف دی ایئر" کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ دی پروفیشنلز نیٹ ورک سے "ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن "کی کٹیگری میں بھی سی ایس آر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یہ واحد مائیکروفنانس بینک ہے جس کا حال ہی میں ریٹنگ ایجنسی پاکرا (PACRA) نے مستحکم صورتحال برقرار رکھنے کا اعتراف کیا ہے اور اپنی واچ لسٹ سے بھی خارج رکھا۔ اس کے علاوہ حالیہ سالوں میں انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان سے ایم ایم بی ایل کو "بینک آف دی ان بینکڈ" ایوارڈبھی ملا ہے۔ 

یم ایم بی ایل سے متعلق مزید معلومات کے لئے برائے کرم، اسکی ویب سائٹ (www.mobilinkbank.com) وزٹ کریں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post