جوبلی لائف انشورنس کا یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سے اشتراک: خصوصی جامع انشورنس پلان پیش
کراچی: پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے لائف انشورنس ادارہ جوبلی لائف انشورنس نے یو بی ایل کے ساتھ بنکا شورنس کے ذریعے نئے پلان کے لئے اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت صحت اور زندگی کی انشورنس کا جامع پلان (جوبلی۔ یو پروٹیکٹ پلان) پیش کیا جائے گا۔
اس اشتراک کے تحت پالیسی رکھنے والے افراد کو سادہ اور کم لاگت کے طریقے سے حفاظت فراہم کی جاتی ہے اور موت یا اسپتال میں داخلے کی صورت میں یہ پالیسی مالی پریشانی کی فکرمندی کا خاتمہ کرتی ہے۔ اس کا انفرادی پہلو یہ ہے کہ موت کی صورت میں نامزد مستفید شخص پانچ لاکھ روپے تک کی رقم وصول کرے گا اور اسپتال میں داخلے کی صورت میں 180 روز تک یومیہ 10 ہزار روپے تک کا فائدہ اٹھا سکے گا۔
اس اشتراک کے بارے میں جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، "ہمارے نزدیک اپنے صارفین کو سب سے زیادہ ترجیح حاصل ہے۔ یہ "جوبلی۔ یو پروٹیکٹ پلان "صارفین کی ضروریات کو خصوصی طور پر پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور اس میں انہیں اپنی حفاظت اور تحفظ کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ یو بی ایل اپنے کسٹمر کیئر کے لئے مشہور ہے اور ہم اس بینک کے ساتھ اشتراک پر خوش ہے جو ہمارے جیسا ہی ویژن رکھتا ہے۔"
یو بی ایل کے جی ای، برانچ بینکنگ اینڈ انٹرنیشنل، ضیاء اعجاز نے کہا، "ہمارے لئے صارفین اہم ہیں اور ہم انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کے خواہش مند ہیں۔ موجودہ حالات میں ہم جوبلی لائف یو پروٹیکٹ پلان کو شامل کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ یہ انتہائی اہم ہے کہ صارفین اور ان کے پیاروں کے اطمینان کے لئے کوئی قابل بھروسہ حفاظتی پلان ہو۔"
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.