اسلام آباد (اے پی پی) فیس بک سے دوری دماغ اور جسم کے لیے فائدہ مند ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو صرف چار ہفتے کے لیے بند کر دینا لوگوں کی دماغی صحت میں نہایت اہم تبدیلی لا سکتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک یونیورسٹی اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کی سوشل میڈیا کے انسانی ذہن پر اثرات کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ 15 منٹ سے زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کے مقابلہ میں ایسے صارفین جنہوں نے فیس بک مکمل طور پر بند کر دی تھی ان کی سماجی سرگرمیاں پہلے سے بہتر پائی گئیں اور ان کا دوسرے لوگوں سے ملنے جلنے میں اضافہ ہو گیا تھا جبکہ پہلے کی نسبت وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے ملنا بھی زیادہ پسند کرنے لگے تھے۔
تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا سے دوری کے نتیجہ میں مجموعی طور پر ان کی جسمانی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوئے۔ دوسری جانب ایسے افراد حالات حاضرہ سے کم باخبر پائے گئے۔ تحقیق کے دوران یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا تھا وہ دوبارہ اسے کھولنے کے بعد نسبتا اپنا کم وقت اس پر گزارتے ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.