فیس بک کی جانب سے فلسطین حمایتی اور اسرائیل مخالف پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر صارفین کی جانب سے بائیکاٹ، فیس بک کی ریٹنگ میں نمایاں کمی آگئی

فیس بک کی جانب سے فلسطین حمایتی اور اسرائیل مخالف پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر صارفین کی جانب سے بائیکاٹ، فیس بک کی ریٹنگ میں نمایاں کمی آگئی 

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک صارفین کے غیض عضب کا شکار ہے۔ ریٹنگ میں نمایا کمی آئی ہے۔ 4.7 سے کم ہوکو 2.4 رہ گئی ہے۔ فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے تو دوسری جانب سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔  فیس بک اس سے قبل بھی کشمیر کے بارے میں بھی یہ رویہ روا رکھا ہواتھا۔ بھارتی مظالم کے باجود کشمیر کی آزادی اور کشمیر یوں کے حمایتی پوسٹوں کو ڈیلیٹ اور صارفین کو بلاک کردیتا تھا۔ فلسطین کے معلق پوسٹ ڈیلیٹ کرکے اور صارفین کو بلاک کرکے فیس بک نے ثابت کیا کہ وہ کن مقاصد کے لئے کام کر رہا ہے۔   اس امر کو لیکر اب فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔  گوگل پلے پر فیس بک کی ریٹنگ 4سے گر کر 2 اعشاریہ 6 ہوگئی ہے جب کہ ایپ اسٹور پریہ ریٹنگ کم ہوکر 2اعشاریہ 4 رہ گئی۔ فیس بک کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں کی جانے والی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں۔

صارفین مختلف سوشل میڈیا ایپس پر احتجاج بھی ریکارڈ کروارہے ہیں اور ساتھ ہی دیگر صارفین پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ وہ بھی فیس بک کی ریٹنگ میں کمی کے لیے ایپ 1 اسٹار کی درجہ بندی کریں ۔ ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایڈیٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوسٹس کیسے اور کیوں ڈیلیٹ کی جاتی ہیں۔ اس سے قبل بزفیڈ کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ فیس بک کی زیر ملکیت انسٹاگرام نے مقبوضہ بیت المقدس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جھڑپ کا مواد غلطی سے ہٹادیا تھا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post