ریٹیل اسٹورز میں بلوں کی ادائیگی فعال بنانے کے لئے ریڈ ریٹیل اور 1 لنک کے درمیان معاہدہ

 ریٹیل اسٹورز میں بلوں کی ادائیگی فعال بنانے کے لئے ریڈ ریٹیل اور 1 لنک کے درمیان معاہدہ 

کراچی( 16 جون2021 ٹیکنالوجی نیوز)   ریڈ ریٹیل (ریڈ ٹون گروپ اور آئی ڈی مشن ایل ایل سی کے جوائنٹ وینچر) اور 1لنک نے پاکستان بھر کے ریٹیل اسٹورز میں بلوں کی ادائیگی فعال بنانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ریڈ ریٹیل 1 لنک کی بل پیمنٹ سروس (بی پی ایس) کو استعمال کرکے بلوں کی ادائیگی میں کردار ادا کرے گا۔ 1لنک کا نظام ایک ہزار سے زائد دکانداروں کو بلوں کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے اور کاروباری اداروں کو فکسڈ/ انوائس کی بنیاد پر اور مختلف / ٹاپ اپ پیمنٹس کی وصولی کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ 

پاکستان مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے اعتبار سے تیزی سے ملک کی معاشی پالیسیوں کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس اشتراک کے تحت صارفین کو ریٹیل / کریانہ اسٹورز کے ذریعے یوٹیلیٹی بلوں، تعلیمی فیسیں اور دیگر سرکاری بلوں کی ادائیگی سمیت 1 لنک بل پیمنٹ پلیٹ فارم پر شامل تمام بلرز کے لئے بلوں کی ادائیگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ یہ اقدام صارفین کو باسہولت انداز سے اپنے بلوں کی ادائیگی کے مقامات میں اضافے کے ساتھ سہولت اور رسائی دیتا ہے۔ 

اس اشتراک پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریڈ ٹون ڈیجیٹل سروسز کی سی ای او ماہ نور ندیم نے کہا، "ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ پاکستان بطور مالیاتی سہولیات کی مارکیٹ اور مطلوبہ سہولت کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔ 1 لنک کے ساتھ معاہدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہم صارفین کو اپنے علاقے کے اسٹورز پر ہی  خدمات پیش کرسکیں۔" 

1لنک  کے سی ای او نجیب اگرا والا نے کہا،" 1 لنک کو ریڈٹیل کا پارٹنر بننے پر خوشی ہے اور 1 لنک بی پی ایس کے ذریعے بلوں کی وصولی کے لئے ریٹیلرز کو سہولت فراہم کرتی ہیں۔ آج صارفین اپنی مالیاتی زندگی کے انتظام کے لئے باسہولت طریقے اختیار کرنے کے خواہاں ہیں۔ ریڈ ریٹیل کے تحت ریٹیلرز قابل بھروسہ اور بحفاظت چینل کے ذریعے صارفین کو کسی بھی مقام سے کسی بھی وقت بلوں کی ادائیگی کی سہولت پیش کرسکیں گے۔ " 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post