چترال ، سنوغر میں ایک اور نوجوان کی خودکشی ، نوجوان کی عمر 17 سال تھی، متوفی کی والدہ نے بھی خودکشی کرلی تھی

چترال ، سنوغر میں ایک اور نوجوان کی خودکشی ، نوجوان کی عمر 17 سال تھی،  متوفی کی والدہ  نے بھی خودکشی کرلی تھی



سنوغر ، چترال ( ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک)  گھریلو معاملے کی وجہ سے نوعمر نوجوان اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔  17 سالہ امیر حسین ولد افضل نے  دریا میں کود کو خود کشی کر لی ہے۔  واقعہ بد ھ کی شام کو پیش آیا ہے۔   مقامی لوگوں کے مطابق لڑکا سوتیلی ماں کے ساتھ رہتا تھا ، معلومی مسئلے پر سوتیلی ماں  کے ڈانٹنے کے بعد لڑکے نے خودکشی کرلی  ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکے کی سگی والدہ  بھی اپنے شوہر  سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلی تھی ، اس  وقت امیر حسین کی عمر صرف 7 ماہ   تھی۔واقعہ بدھ روز پیش آیا ہے۔



چترال ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک پل سے ندی میں کودنے سے پہلے ، لڑکے نے اپنے ایک دوست کو فون کیا تھا اور اسے اپنے انتہائی قدم کے بارے میں بتایا تھا۔ لڑکے کی نعش آج بمباغ میں برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post