کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد جل کر ہلاک
نئی دہلی (ویب ڈیسک) کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطبابق بھارت کے شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 18 افراد جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پونے کے علاقے پیرنگوت میں کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جو جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد افراد کو بحفاظت فیکٹری سے باہر نکال لیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
فیکٹری انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں 38 افراد کام کر رہے تھے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا جبکہ زخمی ہونے والوں کو فی کس 50 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں سینیٹائزرز تیار کے جا رہے تھے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.