مشروب ساز کمپنی کوکا۔کولا کی جانب سے پاکستان بھرکے قدرتی راستوں پر اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر کی فراہمی کا اعلان

مشروب ساز کمپنی کوکا۔کولا کی جانب سے پاکستان بھرکے قدرتی راستوں پر اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر کی فراہمی کا اعلان


لاہور: ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر کوکا ۔ کولا نے پاکستان بھر میں قدرتی نظام کے تحفظ کے اپنے عزم کی تجدید کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں کمپنی کے عزم کا پائیدار ایجنڈا واٹر، ویسٹ اور ویمن کے شعبوں پر بنیادی توجہ رکھتا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے قدرتی نظام میں پانی کی حفاظت کے امدادی کاموں کی بدولت ایک کروڑ سے زائد افراد کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ اسی طرح، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے سرانجام دی گئی باضابطہ تحقیق کے مطابق 85 فیصد پلاسٹک ویسٹ جمع کیا گیا اور ایمپاورمنٹ پروگرامز کے تحت انتہائی پسماندہ علاقوں میں 2 لاکھ خواتین مستفید ہوئیں ۔




اس عزم کی توثیق اسلام آباد میں کوکا ۔ کولا اور چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے درمیان باہمی بات چیت سے مختلف اقسام کے کچرے دانوں کے عطیہ کے ذریعے مرگلہ ہلز کو کچرے سے پاک جگہ بنانے کے وعدے سے ہوئی ، جس کے لئے ری سائیکل شدہ پلاسٹکس کے لئے جدت انگیز سہولیات بھی تلاش کی جائیں گی ۔ اس عزم سے کمپنی کی جانب سے پارکوں کی انتظامیہ کے ساتھ شراکت داری آگے بڑھے گی اور اہل خانہ کے ہمراہ قدرتی راستوں کی سیر کرنے والے افراد کے لئے کچرے کی باضابطہ تلفی کی سہولت کے ساتھ ساتھ ان میں فعال انداز سے شعور اجاگر کیا جائے گا ۔ پاکستان کے شمالی علاقے اپنے قدرتی مقامات کی وجہ سے مشہور ہیں اور ایک اندازے کے مطابق سالانہ 2 ملین افراد یہاں آتے ہیں ۔

ان خصوصی کچرے دانوں کو ایسے اہم مقامات پر رکھا گیا ہے تاکہ کچرا جمع کرنے کو یقینی بنایا جائے اور کچرے سے پہنچنے والے نقصان سے قدرتی ماحول کی حفاظت کی جائے ۔

اس موقع پر دی کوکا ۔ کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے وی پی اور جنرل منیجر برائے پاکستان و افغانستان ریجن، فہد اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ;34;قدرتی ماحول کی حفاظت کا آغاز عوام کی آگہی سے شروع ہوتا ہے جس کے لئے اپنے علاقے کی ذمہ داری سمجھ کر کچرے دانوں میں کچرا پھینکنے کی اہمیت اجاگر کی جائے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کو پارکوں میں صحیح کٹیگری کے کچرے دانوں میں کچرا پھینکنے میں آسانی فراہم کی جائے ۔ یہ شائد معمولی قدم ہے لیکن ہمارے ماحولیات پر اسکے اثرات تھوڑے عرصے میں جاکر نظر آئیں گے ۔ 

کوکا ۔ کولا اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے حال ہی میں منعقدہ تحقیق بعنوان پلاسٹک اسکوپنگ اسٹڈی  میں یہ بات سامنے آئی کہ 70 فیصد سے زائد پاکستانی گھرانے کچرے کو چھانٹ کر تلف نہیں کرتے کیونکہ وہ ری سائیکل کی حامل پیکیجنگ سے لاعلم ہوتے ہیں ۔ اس لئے ویسٹ مینجمنٹ سے منسلک ماحولیاتی تحفظ کے پروگرامز سے متعلق آگہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

ورلڈ وائلڈ لاءف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف)، یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی)، روٹری انٹرنیشنل، انڈس ارتھ ٹرسٹ اور ماوَنٹین اینڈ گلیشیئر پروٹیکشن آرگنائزیشن جیسی بڑی اور معتبر ساکھ کی حامل شراکتی تنظیموں کے ساتھ پاکستان کوکا ۔ کولا مینا ریجن میں وہ پہلا ملک ہے جس نے قدرتی ذخائر سے حاصل پانی کو اس سے کئی گنا زیادہ کرکے قدرت کو واپس لوٹایا ہے ، جو واش پروگرامز پر عمل درآمد کرتا ہے اور ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کی رسائی فراہم کرکے مقامی لوگوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے ۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post