ٹیکنو موبائل نے نیا سمارٹ فون کیمن آئی 7 پرو متعارف کردیا ، 48 ایم کیمرے اور 5 ہزار ایم ایچ بیٹری کے ساتھ بہترین فون

ٹیکنو موبائل نے نیا  سمارٹ فون کیمن آئی 7 پرو متعارف کردیا ، 48 ایم کیمرے اور 5 ہزار ایم ایچ بیٹری کے ساتھ بہترین فون 



پاکستانی موبائل مارکیٹ کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے کیمن سیریز کو لانچ کر دیا گیا ہے۔ کیمن سیزیز کو ایک شاندار TechTalk  شو میں لانچ کیا گیا۔ جس میں مشہور اداکار اور ٹیک انڈسڑی کے نامور لوگوں نے شرکت کی۔ TechTalk شو ٹیکنو موبائل کے آفیشل فیسبک اور یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیا گیا۔

TechTalk شو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار فہد شیخ، ہاجرہ یامین، ٹیک ایکسپرٹ بلال منیر، فوٹوگرافر عمیر بن نثار اور یوٹیوبرراحم پردیسی نے Camon 17 سیریز کے فیچرز پر ٹیک ٹاک کی۔ اور صارفین کو کیمن سیریز کے شاندار فیچرز کے استعمال کے متعلق ٹپس بھی شئیر کیں۔ 

کیمن سیریز میں Camon 17 Pro  اور Camon 17  شامل ہیں۔  Camon 17 pro  کے خاص فیچرز میں 48MP کا سیلفی کیمرہ جبکہ 64MP  کا Ultra Quad کیمرہ،  25W کا چارجر اور 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ شامل ہے۔ Camon 17  میں 48MP کا بیک کیمرہ اور  MediaTek Helio G85 کا  گیمنگ پروسیسر اور 5000mAh کی بیٹری نمایاں ہے۔ 

ٹیکنو موبائل کی جانب سے Camon 17  کو 24,999/-  روپے کی قیمت جبکہ Camon 17 Pro  کو 31,999/-  روپے کی قیمت میں متعارف کرایا گیا۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post