گلگت سرینا ہوٹل کے ملازم نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کردی ، مہمان کے 11 لاکھ سے زائد کی رقم واپس کردی
گلگت ( ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت سرینا ہوٹل کے ملازم نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کردی ہے انہوں مہمان کے 11 لاکھ سے زائد کی رقم واپس کردی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت سرینا ہوٹل کے ملازم مسٹر جوہر علی کو ہوٹل کے ایک کمرے میں گیارہ لاکھ بیس ہزار روپے کی رقم ملی ۔ جب وہ اپنے معمول کے کام کر رہے تھے۔ جوہر نے بغیر کسی لالچ اور حرص و ہچکچاہٹ کے ہوٹل کے منیجر مطلع کیا اور اپنے معاملے سے منیجر کو آگاہ کیا اس کے بعد ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی تاخیر کے مہمان سے رابطہ کیا گیا جو بعد ازاں آیا اور اپنی رقم جمع حاصل کیا۔ جوہر کا یہ احسن اقدام اس کے کردار ، دیانتداری اور مہمان اور اس کی تنظیم کے ساتھ اخلاص کی وضاحت کرتا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر جوہر علی کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اس کی فوٹو لگائی ہے۔
براوو! مسٹر جوہر علی ، آپ نے اپنے ادارے ، اپنی خاندان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کردیا ہمیں تم پر فخر ہے، اور آپ دوسروں کے لئے ایک زندہ مثال ہیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.