ترکش موبائل اپلی کیشن بی آئی پی نے گروپ ویڈیو کال میں شرکاء کی تعداد میں اضافہ کردیا، اب 15 لوگ گروپ کال کرسکیں گے

ترکش  موبائل اپلی کیشن بی آئی پی نے گروپ ویڈیو کال میں شرکاء کی تعداد میں اضافہ کردیا، اب 15 لوگ گروپ کال کرسکیں گے 

نئے اضافے سے اب دس کے بجائے پندرہ لوگ گروپ ویڈیو کال میں شامل ہوسکیں گے



 دنیا بھر میں 82ملین اور پاکستانی مارکیٹ میں دو ملین سے زائد ڈاؤن لوڈ کے ساتھ، مواصلاتی پلیٹ فارم، بی آئی پی نے اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی مخصوص ایجاد ات میں ایک نیا اضافہ کیا ہے۔ اس نئے اضافے کے تحت اب بی آئی پی کے صارفین ایچ ڈی معیار کی آواز کے ساتھ بیک وقت پندرہ افراد کے ساتھ گروپ ویڈیو کالز کرسکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے اضافے سے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی صارفین بی آئی پی کے ذریعے قربت حاصل کرسکیں گے۔جبکہ زیادہ افراد پر مشتمل خاندان گروپ ویڈیو کال کے ذریعے عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکتے ہیں۔ بیس لاکھ سے زائد ڈاؤن لوڈ کے ساتھ یہ ایپلی کیشن پاکستانی مارکیٹ میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

ترکی کے انجینئروں کا تیار کرمعروف مواصلاتی پلیٹ فارم پی آئی پی جس کا ڈیٹا ترکی کے اعلیٰ ترین سیکیورٹی مراکز میں محفوظ ہے ایک بہترین اور محفوظ ترین مواصلاتی پلیٹ فارم ہے جو مخصوص خصوصیات کا حامل اور اپنے ہم عصر مواصلاتی پلیٹ فارمز سے مختلف ہے۔ بی آئی پی نے ایچ ڈی معیار کی آڈیو اور گروپ ویڈیو کالز کے شرکاء کی تعداد دس سے بڑھا کر پندرہ کردی ہے۔ یہ نئی جدت کاروباری اور تفریحی ملاقاتوں کیلئے اہم ثابت ہوگی اور پرہجوم خاندانوں کیلئے ایک دوسرے سے عید ملنے اور منانے کا بہترین آپشن ثابت ہوگی۔

اس موقع پر بی آئی پی کے جنرل منیجر مواصلات اور ڈیجیٹل سروسز بورک اکینسی نے کہا کہ پی آئی پی دنیا بھر کے 192ممالک میں لاکھوں صارفین کے ساتھ ایک عالمی کھلاڑی بن گیا ہے۔ اور اہم اپنے گروپ ویڈیوکالنگ کی بدولت بین الاقوامی سطح پر تیزی سے ترقی پذیر مواصلاتی پلیٹ فارم میں شامل ہوگئے ہیں۔ ویب انٹر فیس سے آواز اور ویڈیو کالنگ، غائب پیغامات، 106زبانوں میں فوری ترجمہ اور رقم بھیجنے والی خصوصیات اور  ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ہماری شفاف پالیسی  ہم نے حریف پلیٹ فارمز سے بہت پہلے لانچ کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید سے قبل ہم نے اپنی اپلی کیشن میں ایک اور جدت کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ہماری گروپ ویڈیو کال کی خصوصیات میں شریک ہونے والوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ ہم اپنے صارفین کو عید کیلئے تحفہ دینا چاہتے تھے۔ آنے والے دورمیں ہم اپنی ایپلی کیشن کو نئی خصوصیات سے آراستہ کرتے رہیں گے۔

دیگر ایپلی کیشن سے پی آئی پی میں سوئچ کرنا نہایت آسان ہے۔بی آئی پی کی گروپ موونگ خصوصیت کے ذریعے صارفین آسانی سے اپنی گروپ چیٹس اور ہسٹری کو بی آئی پی پر منتقل کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post