جوبلی لائف انشورنس نےپاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2021 دو اہم ایوارڈز جیت لئے
کراچی: پاکستان میں نجی شعبے کی صف اول کی لائف انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے لگاتار تیسرے سال پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2021 کی تقریب میں دو اہم ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔ اس سلسلے میں جوبلی لائف نے پی ایس ایل 5 کی مہم کے لئے غیرمعمولی رسائی پر بیسٹ کیمپین آف دی ایئر (اسمال بجٹ) کی کٹیگری کا اہم ایوارڈ اور بیسٹ سوشل میڈیا کیمپین (فیس بک) کٹیگری میں اپنی بے فکر لاؤنج کیمپین پر دوسری پوزیشن کا ایوارڈ جیت لیا۔ مسٹر بے فکر بلال اشرف اور فواد عالم جوبلی لائف کی دونوں کیمپینز کے برانڈ کے نمائندے ہیں۔ اس موقع پر بلال اشرف نے برانڈ ٹیم کے ہمراہ ایوارڈ وصول کیا۔
پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز منفرد اور غیرمعمولی آئیڈیاز کی بناء پر برانڈز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ان ایوارڈز میں ایسی کیمپینز کی نشاندہی کی جاتی ہے جو موثر انداز سے اپنی آڈینس کو ٹارگٹ کرتی ہیں اور انکے ساتھ شامل ہوجاتی ہیں۔ ہر اندراج کے جائزے کے لئے پاکستان ڈیجیٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے سخت اور شفاف جانچ پڑتال کے ذریعے اہلیت کا تعین کیا جاتا ہے جس میں کیمپینز کی افادیات اور نتائج کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
بلال اشرف، جوبلی لائف کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ برانڈ مینجمنٹ، سید عثمان قیصر، جوبلی لائف کے برانڈ منیجر عبدالقادر بھٹی، پرسٹیج کمیونکیشنز کے ہیڈ آف اسٹریٹجک پلاننگ محمد ذوہیب ایاز، اور جوبلی لائف کے ڈپٹی منیجر برانڈ ایکٹیویشن اینڈ پی آر عمیر شاہ ایوارڈ وصول کررہے ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.