کوالالمپور (اے پی پی 19 جولائی 2021) ملائیشیا میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اتوار کو ملائیشین وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12528 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مزید 138 مریض چل بسے جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 6866 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نور ہشام عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے سامنے آنے والے 12528 کیسز میں سے 19 کیسز دوسرے ممالک سے آئے ہیں جبکہ 12509 مقامی سطح پر منتقل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے مثبت نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، عوام کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگائیں تاکہ مہلک وبا پر مکمل قابو پایا جا سکے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.