MrJazsohanisharma

چینی سفیر نونگ رونگ کیبری کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات ملاقات ، امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

چینی سفیر نونگ رونگ کیبری کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات ملاقات ، امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق



اسلام آباد (اے پی پی 19 جولائی 2021)  ری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے پیر کو جنرل ہیڈ کوآرٹرز میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اآئی ایس پی اآر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے داسو بس کے حالیہ واقعے کے تناظر میں ، چین کی حکومت اور عوام اور خاص طور پر سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج آزمودہ دوست چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور ان کی بھرپور سکیورٹی کی بھی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم امن کے لئے کام کرتے ہیں ، ہمیں عزم کے ساتھ ان دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے جو خاص طور پر چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون کے لئے خطرہ ہیں۔ دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے ملکر کوششیں جاری رکھنے کی پر اتفاق کیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post