پشاور کے پھندو روڈ پر خواتین و حضرات کیلئے مسجد اور دینی مدرسہ کی تعمیر کا آغاز ، کار خیر میں حصہ ڈالنے کے لئے مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل

پشاور کے پھندو روڈ پر خواتین و حضرات  کیلئے مسجد   اور دینی مدرسہ  کی تعمیر کا آغاز ،  کار خیر میں حصہ ڈالنے کے لئے مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل

پشاور(گل حماد فاروقی) پشاور کے گنجان آباد علاقے مسیزائی پھندو روڈ پر  اپنی نوعیت کا پہلا مسجد  تعمیر ہورا ہے۔ یہ مسجد 36 مرلوں پر محیط ہے اس کی حاص بات یہ ہے  کہ اس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے بھی علیحدہ وضو حانہ اور  مسجد تعمیر کی جارہی ہے تاکہ اس سڑک پر گزرنے والے  مسافر خواتین بھی اس میں نماز پڑھ سکے۔ اس مسجد میں ایک دینی مدرسہ بھی  تعمیر ہورہی ہے  جہاں علاقے کے بچوں اور بچیوں کو مفت دینی تعلیم دی جائے گی۔ اس علاقے کا ایک پرانا باشندہ  میر عالم کا  کہنا ہے کہ یہاں  پچھلے چالیس سالوں سے مسجد کی کمی نہایت شدت سے محسوس ہورہی تھی  اب عنقریب لوگوں کا ی دیرینہ  حواہش پورا ہوگا۔ 

حاجی رحمت اللہ کا کہنا ہے کہ اس  مسجد کیلئے ان کے والد مرحوم نے دس مرلے زمین وقف کی تھی مگر ان کی بہنوں نے بھی اپنے حصے کا زمین مسجد کے نام کردی جس سے یہ مسجد 36 مرلے تک پہنچ گیا جو بہت بڑی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس مسجد کو ہم لوگ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کررہے تھے مگر یہ بہت بڑا منصوبہ ہے اور علاقے کے لوگ نہایت پسماندہ ہیں جس میں محٰیر حضرات کی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ حاجی فدا محمد کا کہنا ہے ک انہوں نے اپنے حصے کی زمین مسجد کیلئے وقف کردی مگر اس میں تہہ حانہ یعنی بیسمنٹ بھی تعمیر ہورہی ہے  جس کیلئے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالئے جو صدقہ جاریہ ہے۔ 


وائس پرنسپل منظور الہی کا کہنا ہے یہاں بیک وقت 6000 لوگ نماز پڑھ سکیں گے۔ مگر  چونکہ اس مہنگائی کے دور میں یہ ہماری بس سے باہر ہے لہذا اس کار خیر  میں ہمیں مالی امداد کی اشد ضرورت ہے۔  اس مسجد سے وابستہ لوگ   سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں اور  مخیر حضرات سے  اپیل کرتے ہیں کہ اس کار خیر میں ان کے ساتھ مالی مدد کیا جائے یا مسجد کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹیریل فراہم کرے  تاکہ یہ عظیم منصوبہ  پایہ تکمیل تک پہنچے  اور اس میں حصہ ڈالنے والوں کیلئے صدقہ جاریہ کا باعث بنے۔ 

اس مسجد اور مدرسے کی تعمیر میں تمام مخیر حضرات کسی بھی قسم معلومات یا امداد کیلئے درج ذیل حضرات سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ 
رحمت الہی فون نمبر 03469141883،منظور الہی03109405526،شاہ فیصل 03149044872 حاجی فدا محمد 03368389192 ایزی پیسہ اکاونٹ  اشرف زمان اکاونٹ نمبر 03350192021




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post