امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم رہنما اور وائس آف کراچی کے چیئرمین ندیم نصرت پر مبینہ قاتلانہ حملہ

امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم رہنما اور  وائس آف کراچی کے چیئرمین ندیم نصرت پر مبینہ قاتلانہ حملہ



ویب ڈیسک:   امریکی ریاست ہیوسٹن میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق کنونئر اور وائس آف کراچی کے چیئرمین ندیم نصرت پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ وائس آف کراچی کی مرکزی کمیٹی کے مطابق ‏چیئرمین وائس آف کراچی ندیم نصرت پر قاتلانہ حملہ ہیوسٹن میں دوپہر کو اس وقت ہوا جب وہ واپس جارہے تھے۔ گاڑی پر ہونے والی فائرنگ سے چیئرمین وائس آف کراچی اور نشرو اشاعت سیکریٹری شاہد فرہاد بھی زخمی ہوئے۔دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  وائس آف کراچی کی مرکزی کمیٹی کی کارکنان اور ہمدردوں سے پرامن اور متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد مہاجر چیئرمین ندیم نصرت اور انکی فیملی کیلئے دعا کریں۔


‎یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ندیم نصرت ، واسع جلیل اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ مل کر وائس آف کراچی نامی سیاسی و فلاحی گروپ چلا رہے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post