MrJazsohanisharma

میزان بینک کے شریعہ بورڈ نے گورنمنٹ آف پاکستان کے نئے اجارہ سکوکس کے اجراء کے شرعی اسٹرکچرکی منظوری دے دی!

میزان بینک کے شریعہ بورڈ نے گورنمنٹ آف پاکستان کے نئے اجارہ سکوکس کے اجراء کے شرعی اسٹرکچرکی منظوری دے دی!

کراچی: میزان بینک کے شریعہ بورڈ کی 51ویں بورڈ میٹنگ میں بورڈ نے گورنمنٹ آف پاکستان کے نئے اجارہ سکوکس کے اجراء کیلئے شرعی اسٹرکچرکی منظوری دے دی۔

بینک کے شریعہ بورڈ کی 51ویں بورڈ میٹنگ کا انعقاد دارالعلوم کراچی میں منعقد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈ کے چیئرمین جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی نے کی۔ میٹنگ میں بورڈ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی، شریعہ بورڈ کے ممبر مفتی نوید عالم، میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام، میزان بینک کے گروپ ہیڈ شریعہ کمپلائنس احمد علی صدیقی اور سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی جبکہ شریعہ سپروائزری بورڈ کے ممبر شیخ عصام محمد اسحاق ویڈیو کال کے ذریعے میٹنگ میں شریک ہوئے۔ 

اس موقع پر شریعہ بورڈ نے گورنمنٹ آف پاکستان کے نئے اجارہ سکوک کے اجراء کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر سمیت متعدد اہم امور کاتفصیلی جائزہ لیا۔ چیئرمین شریعہ سپروائزری بورڈ جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی نے مجوزہ سکوک اسٹرکچر کی منظوری دی اور حکومتِ پاکستان کی طرف سے ملک میں سکوکس کے اجراء اور اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں پر اعتماد کا اظہار اوران کاوشوں کو سراہا۔ 

شریعہ بورڈ نے میزان اسلامک چارج کارڈ کی بھی منظوری دی۔ یہ جدید پراڈکٹ صارفین کو آسان اور سہولت کے ساتھ خدمات فراہم کرتی ہے جس سے صارفین مختلف فوائد اور ڈسکاؤنٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post