پاک قطر فیملی تکافل کا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ معاہدہ! پینل پر ڈاؤ ہسپتال کی شمولیت
کراچی: پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال اپنی نوعیت کا ایک بہترین ہسپتال ہے جس میں تمام بڑی بیماریوں کے علاج کی بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ پاک قطر فیملی تکافل کے پینل پر ڈاؤ ہسپتال کی شمولیت سے ہیلتھ کارڈ ہولڈر صارفین صحت کی معیاری خدمات حاصل کرسکیں گے۔
معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایم سعید قریشی اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجودتھی۔
اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی نے کہاکہ ہمیں اپنے پینل پر ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال کی شمولیت سے خوشی ہے اور یہ معاہدہ اپنے معزز صارفین کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے۔ امید ہے کہ ہمارے پینل کے بہت سے صارفین اس ہسپتال میں علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں گے۔
اس موقع پر ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایم سعید قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نتیجہ خیز کاروباری شراکت کے خواہ ہیں اور ہم یہاں ڈاؤ ہسپتال میں پاک قطر فیملی تکافل کے ممبران کو بین الاقوامی معیار کی صحت کی بہترین خدمات فراہم کریں گے۔
پاک قطر تکافل اپنے معزز ممبران کو بہترین خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.