مردان ( ویب ڈیسک) خیبر پختونخواہ کے علاقے مردان میں ایک اور خواجہ سرا کو بے گناہ قتل کر دیا گیا ہے۔ مردتخت بھائی کے تاریخی لیبر کالونی کے عقب میں گزشتہ رات خواجہ سراؤں کی محفل تھی جس میں فائرنگ کے واقعہ وقعے میں مبشر سید عرف کالجئی ولد وزیر سید سکنہ گجرات بخشالی مردان کے معروف مشہور ڈانسر خواجہ سراء مبشر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محفل میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ساڑوشاہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان بلاول ولد نا معلوم ،جانے ولد نا معلوم اور ان کا تیسرا ساتھی اسم نا معلوم سکنہ جھنڈئی کے خلاف دفعہ 302/34 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں ۔ اس افسوسناک واقعے پر خواجہ سراوں نے شدید احتجاج کیا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.