اسٹرائیکنگ پینتھر نے اے اے اے مارخور کرکٹ چیمپئن لیگ جیت لی

اسٹرائیکنگ پینتھر نے اے اے اے مارخور کرکٹ چیمپئن لیگ جیت لی

اسلام آباد:  اے اے اے ایسو سی ایٹس کے زیر اہتمام جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں کھیلی گئی مارخور کرکٹ چیمپئن لیگ اسٹرائیکنگ پینتھر نے جیت لی۔ مارخور کرکٹ چیمپئن لیگ نے پی ایس ایل کے بعدسب سے مشہورکرکٹ چیمپیئن لیگ کا درجہ حاصل کرلیا۔فا ئنل میچ میں اسٹرائیکنگ پینتھر نے ایگل آئی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ۔لیگ میں آٹھ ٹیمو ں نے حصہ لیا۔نچلی سطح پر پروفیشنل کرکٹ کے فروغ کے لئے پنجاب اسپورٹ بورڈ نے بھی توثیق کی ۔اے اے اے ایسوسی ایٹس کے چیئرمین شیخ فواد بشیر نے تقر یب کے دوران لیگ کی انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں،شریک ٹیموں کے جوش و جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنااور دیکھنا ایک دلچسپ تجربہ تھا۔

 منیجنگ ڈائریکٹراے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل(ر) شہزاد علی کیانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ نچلی سطح پر ایک وسیع پیمانے پر کھیلا جانے والا سپورٹس فارمیٹ ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے قابل بناتا ہے۔مارخور چیمپئن لیگ کی کفالت کرنااے اے اے ایسوسی ایٹس کیلئے اعزاز ہے ۔ اے اے ایسوسی ایٹس پاکستان میں کرکٹ کے روشن مستقبل کے سفر میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا ۔اے اے اے ایسوسی ایٹ طویل عرصے سے کھیلوں کے مختلف پروگراموں کی حمایت کر رہا ہے جو قومی تشکیل عمل میں نوجوانوں کے مابین کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے میں کردار ادا کررہے  ہیں۔

آخر میں شیخ فواد بشیر نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کئے۔ فاتح ٹیم اسٹرائکنگ پینتھر کو 30 لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم ایگل آئیز کو 10 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ کے پلیئر کا اعزاز اکبر پولی کو دیا گیا ، جنہوں نے 31چھکوں کی مدد سے 247رنز بنائے۔ احمد کولفی کو 10 وکٹیں لینے پر ٹورنامنٹ کا بہترین بولر قرار دیا گیا۔ اسٹرائیکنگ پینتھر لے کھلاڑی ناصر پٹھان کو میچ کا 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post