ہیڈ کوارٹر بونی میں لوکل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر، بونی ٹیک لشٹ کی جیت

ہیڈ کوارٹر بونی میں لوکل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر، بونی ٹیک لشٹ کی جیت


 رپورٹ (سرفراز شاہد)    شاندار مقابلے کے بعد بونی ٹیک لشٹ نے بولان لشٹ کی ٹیم کو  ہرا دیا ۔  پہلے اور دوسرے ہاف میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا بعد میں پیلنٹی شارٹ سے   ٹیک لشٹ ٹیم  ٹورنامنٹ کا فتح ٹیم قرار پایا۔ کپتان ٹیک لشٹ بابر علی ٹیک لشٹ ٹیم کو مین آف دی میچ  جبکےٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی  فتح کو قرار دیا گیا۔  
مہمان خصوصی سیاسی اور سماجی شخصیت کوثر شاہ نے ڈسٹرکٹ لیول پر ٹورنامنٹ کا اعلان کیا اور اپنے ادارے جلال آباد ٹاون کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ سماجی و سیاسی کارکن پرویز لال نے بھی خطاب کیا اور شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ سیکٹری تجار یونین اور ادبی شخصیت زاکر محمد زخمی بھی موجود تھے۔ میچ کے ریفری کے فرائض  عثمان نے انجام دی۔ 

اس کے علاوہ پچھیلی میں ہونے والے کرکٹ میچ میں بونی بادشاہ کی ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لی۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post