MrJazsohanisharma

چترال پولو گراؤنڈ کے قریب ایک مقامی شخص نے افغانی نوجوان کو قتل کردیا

چترال پولو گراؤنڈ کے قریب ایک مقامی شخص نے افغانی نوجوان کو قتل کردیا



لوئر چترال (ویب ڈیسک)  چترال پولو گراؤنڈ کے قریب بائی پاس روڈ پر واقع ہوٹل میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔  مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوٹل میں مولدیہہ  سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے فائرنگ کردی ، جس سے افغان نوجوان ہلاک جاب بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے شوٹر کی شناخت شاہین کے نام سے کی اور کہا کہ وہ ذہنی طور پر پریشان  حال ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ میں ہوٹل میں پولیس نے اسے تحویل میں دکھایا گیا ہے اور پھر اسے  گرفتار کرکے پولیس لے گئی۔  واقعے کی انکوائری ہورہی ہے کہ کیا وجہ تھی کہ مذکورہ شخص نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
Previous Post Next Post