اشیریت میں زمین کے تنازعہ پر تین افراد قتل ، اپر چترال ایک اور نوجوان کی خودکشی

اشیریت میں زمین کے تنازعہ پر تین افراد  قتل ، اپر چترال   ایک اور نوجوان کی خودکشی 

چترال  (نیوز اپڈیٹس)  لوئر چترال کے علاقہ اشیریت میں زمین کے دیرینہ  تنازعہ پر تین افراد جاب بحق  ہوگئے ہیں۔  جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اقبال ، طارق اور شیر اعظم کے نام سے ہوئی ہے جو آشیرت کے علاقے  پٹو ڈیم کے رہائشی ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے کوڈگا کے رہائشی ہاشم ولد عجب خان اور  ایدیس کو مبینہ قاتل نامزد کیا ہے۔ متوفی نے ایک سال قبل اپنے حریفوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ آج وہ عدالت میں کیس کی سماعت کے لئے دروش آرہے تھے  راستے میں ان کے حریفوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال دروش لایا گیا ہے۔ پولیس نے نامزد افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

خودکشی کے ایک اور واقعے میں میراگرام نمبر 2 میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔  گزشتہ جمعرات کی سہ پہر کو ایک نوعمر لڑکے نے میراگرام نمبر 2 کے سامنے دریائے یارخون میں کود کر خودکشی کرلی۔ چترال ٹوڈے کے مطابق شیر بہادر کا بیٹا 17 سالہ جانباز خان  پل پر اپنا موبائل فون چھوڑنے کے بعد پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی۔  وہ دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ لڑکے کے انتہائی اقدام کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔ دیوانگول  گاؤں کے سامنے دریا  سے لاش ملی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش اس کے ورثاء کے حوالے کردی۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post