MrJazsohanisharma

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون نے بھرپور جوش و جذبے سے 75واں یوم آزادی منائے

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون نے بھرپور جوش و جذبے سے 75واں یوم آزادی منائے 

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون نے ملک بھر میں بھرپور قومی جوش و جذے سے 75 واں جشن یوم آزادی منایا۔ اس سلسلے میں یوم آزادی یادگار انداز سے منانے کے لئے گروپ نے ایک ہفتہ طویل پروگرام منعقد کیا اور پورے ملک کے ریجنل دفاتر میں اور اسکے ہیڈکوارٹرمیں اسٹاف اور انکے گھرانوں نے کرونا ایس او پیز کے تحت دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ 

پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سید مظہر حسین نے پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں گروپ کے سینئر حکام کے ہمراہ پروقار تقریب میں شرکت کی۔ گروپ سی ایچ آر او نے پرچم کشائی کی اور پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر میں کیک کاٹنے کی تقریب میں شامل ہوئے۔ 

جشن یوم آزادی منانے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سید مظہر حسین نے کہا،" 14اگست کا دن تمام پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ اسی دن 74برس قبل ہمارا وطن قائم ہوا۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی طرف سے ہم ملکی پہچان رکھنے پر فخر کرتے ہیں۔ ہم اپنے قائد کی جانب سے قوم کے لئے متعین اقدار کو زندہ رکھنے سے متعلق اپنے عزم کی تجدید کے لئے ملک بھر میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ہر دفتر میں بڑے جوش و جذبے سے یہ دن مناتے ہیں۔ ہمیں نہ صرف ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر کے لئے کردار ادا کرنے پر فخر ہے بلکہ ہم تمام خطے کے ملازمین میں اتحاد کے جذبے کو فروغ دے کر زیادہ سماجی و ثقافتی پاکستان کی تعمیر میں بھی خوشی محسوس کرتے ہیں۔ "

 گروپ میں بھرپور سماجی و ثقافتی تنوع کو سراہنے کے ساتھ ساتھ ان دلچسپ آن لائن سرگرمیوں کو ایک خاندان کے طور پر قومی ٹیموں کی طرز پر مرتب کیا گیا۔ ملک بھر میں ہفتہ کے آغاز سے ہی دفاتر آنے والے اسٹاف میں قومی پرچم اور  بیجز تقسیم کئے گئے۔مزید برآں، وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی سی ایل اور یوفون ہیڈ کوارٹر کی عمارتوں پر بڑے پیمانے پر خوبصورت رنگوں کی روشنیوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

اس یوم آزادی پر پی ٹی سی ایل نے 'پورے پاکستان کو جوڑے صرف ایک کنکشن۔ پی ٹی سی ایل' کے نام سے ٹی وی کمرشل کی ٹیگ لائن بھی متعارف کی جس میں متاثرکن لوگوں، شاندار ثقافت اور پاکستان کے خوبصورت علاقوں، اور قوم کو متحد کرنے والے آزادی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مزید برآں، یوفون کے ٹی وی کمرشل میں پاکستان کے تنوع کی سادہ انداز سے عکاسی ہے اور آزادی کا جذبہ نمایاں ہے کیونکہ اس سے ہر پاکستانی کے چہرے پر مسکراہٹ آتی ہے۔ 

ملک میں کنکٹویٹی اور نیشنل کیرئیرز کے طور پر پی ٹی سی ایل اور یوفون ہر سال بھرپور جوش و جذبے سے قومی دن مناتے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post