کابل فال - افغانستان پر طالبان کے مکمل قبضے سے ملالہ یوسفزئی پر سکتہ طاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) طالبان حملے میں بچ جانے والی ملالہ یوسفزئی طالبان کے افغانستان پر دوبارہ قبضے کی خبر سے سکتے میں آگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹرپیغام میں ملالہ کا کہنا تھا کہ میں خواتین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اقلیتوں کے بارے میں بہت پریشان ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی، مقامی اور خطے کی طاقتوں کو فوری سیزفائر پر زور دینا ہو گا اور فوری انسانی امداد اور پناہ گزینوں اور سویلین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
دوسری جانب قوانین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے اور افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی ۔
ملالہ یوسفزئی نے وزیر اطلاعات و نشریات سے اپیل کی کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار بارے خط بھی لکھی چکی ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس وقت چھ ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.