عشیرت کے قریب ٹرک کے حادثے میں ڈرائیور اور شاگرد جان بحق
لوئر چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) لوئر چترال عشیرت کے قریب ٹرک کے حادثے میں ڈرائیور اور شاگرد جان بحق ہوگئے ہیں۔ سامان سے لدا ٹرک چترال جارہا تھا۔ لواری ٹنل دونوں اطراف حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ ٹنل سے رابطہ سڑکوں کی غلط ڈیزائننگ بتائی جاتی ہے۔ راستے خطرناک ہوگئے ہیں کیونکہ ان کو بناتے وقت ٹریفک کے نظام اور حادثاتی عوامل کو سامنے نہیں رکھا گیا ہے۔ سردیوں میں برف باری کے باعث یہ راستے اور خطرناک ہوجاتے ہیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.