MrJazsohanisharma

آر آئی سی ہسپتال میں سنگدل ماں نے اپنے ہی اپنے کم سن بچے کو قتل کرنیکی کوشش کی

آر آئی سی ہسپتال میں سنگدل ماں نے اپنے ہی  اپنے کم سن بچے کو قتل کرنیکی کوشش کی

 
راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں نے اپنے ہی بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کی کوشش ناکام بنادی۔راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں نے اپنے کم سن بچے کے قتل کی کوشش کی تاہم ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی کوشش ناکام بنادی۔ وزیر اعلی پنجاب کی اسپیشل کوآرڈینیٹر سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔چیئر پرسن سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کم سن بچے کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کا علاج ومعالجہ بھی جاری ہے۔ آر آئی سی کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج ثبوت کے طور پرموجود ہے۔

Previous Post Next Post