MrJazsohanisharma

یوٹیوب کے ویدیو ز تخلیق کار اب شارٹس ویڈیوز بناکر ماہانہ 10 ہزار ڈالر کما سکتے ہیں

یوٹیوب کے ویدیو ز تخلیق کار اب شارٹس ویڈیو  بناکر  ماہانہ 10 ہزار ڈالر کما سکتے ہیں

کراچی (ٹائمزآف چترال ٹیکنالوجی ڈیسک)  یوٹیوب اب ایک مکمل طور پر مختلف سطح پر تخلیق کاروں کی مالی مدد کر رہا ہے کیونکہ پلیٹ فارم اب اپنے مدمقابل ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے تخلیق کاروں کو ماہانہ 10 ہزار ڈالر تک ادا کرے گا۔ مزید یہ کہ کمپنی سال بھر میں 100 ملین ڈالر ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس ماہ ادائیگیوں کی پہلی کھیپ جاری ہوگی۔

یہ فنڈ کا یقیقناً تخلیق کاروں کے لیے بہت بڑی کمائی ہے لیکن اس میں ایک گرفت ہے کیونکہ کمائی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ کتنے لوگ ماہانہ شارٹس دیکھتے ہیں اور ادائیگی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ تخلیق کار کے سامعین کہاں  کہاں ہیں۔

مزید یہ کہ ، یہ شارٹس اصل ویڈیوز ہونی چاہئیں اس لیے دوبارہ اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز یا واٹر مارکس والی ویڈیوز شمار نہیں ہوں گی۔ ابھی تک ، ادائیگی صرف 10 علاقوں میں دستیاب ہے جن میں امریکہ ، برطانیہ ، ہندوستان اور برازیل شامل ہیں تاہم ادائیگی جلد ہی دوسرے ملکوں اور خطوں میں بھی پھیلا دی جائے گی۔

اگر آپ یوٹیوب شارٹس سے واقف نہیں ہیں تو یہ ویڈیوز بنیادی طور پر 10-20 سیکنڈ کی مختصر ویڈیوز ہیں جن میں کوئی اشتہار نہیں چلتا اور یہ صارفین کے لیے کم وقت میں مواد استعمال کرنے اور تخلیق کاروں کے لیے منافع کمانے کا متبادل طریقہ ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post