MrJazsohanisharma

ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) کے فین فیسٹ کا آغاز، بے شمار مصنوعات پر پرکشش ڈسکاؤنٹ 30 اگست تک جاری رہے گا

ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) کے فین فیسٹ کا آغاز، بے شمار مصنوعات پر پرکشش ڈسکاؤنٹ 30 اگست تک جاری رہے گا 



لاہور:  معروف ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) کے لئے اگست کا پورا مہینہ دلچسپ خبروں سے بھرپور ہے۔ سب سے پہلے، اس نے اپنی تیسری سالگرہ کے موقع پر اپنی عالمی سیلز کے ساتھ 100 ملین ڈیوائسز کی فروخت کا سنگ میل عبور کیا جو پوری اسمارٹ فون انڈسٹری میں سب سے تیزرفتار ہے۔ مزید یہ کہ پاکستان میں رئیل می کی جانب سے رئیل می فان فیسٹ 2021 کے آغاز کے موقع پر اسکے فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کی تعداد اتفاقیہ طور پر 2 ملین ہوگئی۔ اس فین فیسٹ میں نہ صرف رئیل می کی بہت ساری مصنوعات پر دلچسپ ڈسکاؤنٹ ہے بلکہ اسکی انتہائی جاندار سی سیریز کا اسمارٹ فون رئیل می سی 25 ایس (realme C25s)، کمپنی کا پہلا لیپ ٹاپ (realme Book) اور بہترین انداز سے 2021 کا تیارکردہ فلیگ شپ اسمارٹ فون رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن (realme GT Master Edition)بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ 

رئیل می فین فیسٹ میں تمام صارفین کے لئے کم قیمت ڈیوائس بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ یہ رئیل می سی 25ایس ہے جس کی قیمت 20,999 روپے ہے۔ اس میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 85 گیمنگ پروسیسر اور 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ یہ رئیل می سی سیریز کی سب سے طاقتور ڈیوائس قرار دی جاتی ہے جو ٹی یو وی رہین لینڈ ریلائیبلیٹی سرٹیفکیشن اور 48 میگا پیکسل کا اے آئی ٹرپل کیمرے سے آراستہ ہے۔ اس فون میں 18Wکوئیک چارج کے ساتھ انتہائی طاقتور خصوصیات ہیں۔ یہ فون 26 اگست 2021 بروز جمعرات سے دستیاب ہے۔ 
 
دوسری جانب، رئیل می فین فیسٹ دراز ڈاٹ پی کے (Daraz.pk) اور سامان ڈاٹ پی کے (Saamaan.pk) سے 23 اگست سے لائیو موجود ہے جس میں رئیل می کی مختلف پسندیدہ مصنوعات رعائتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ 

دراز ڈاٹ پی کے (Daraz.pk) پر رئیل می کے پرستار یہ مصنوعات رعایتی قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں: 
رئیل می نارزو 30 جس کے ساتھ 6 پلسGB 128 اسٹوریج اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ اسکی قیمت 34 ہزار 999 روپے کے 
بجائے 32 ہزار 999 روپے ہے۔ 
رئیل می بڈز کیو 5 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 2999 روپے پر دستیاب ہے۔ 
رئیل می بینڈ 3499 روپے سے کم ہوکر 2499 روپے میں دستیاب ہے۔ 
رئیل می بڈز وائرلیس 3999 روپے سے کم ہوکر 2999 روپے میں دستیاب ہے۔
رئیل می بڈز وائرلیس 3999 روپے سے کم ہوکر 2999 روپے میں دستیاب ہے۔ 
رئیل می بڈز کلاسیک 1199 روپے سے کم ہوکر 899 روپے میں دستیاب ہے۔ 

سامان ڈاٹ پی کے (Saamaan.pk) پر صارفین ان یہ مصنوعات حاصل کرسکتے ہیں:
رئیل می بڈز کلاسیک 1199 روپے سے کم ہوکر 899 روپے میں دستیاب ہے۔ 
رئیل می بڈز ایئر 2 9999 روپے سے 2 ہزار روپے کم ہوکر 7999 روپے میں دستیاب ہے۔ 
رئیل می بڈز ایئر 2 نیو 7999 روپے سے کم ہوکر 5999 روپے میں دستیاب ہے۔ 
رئیل می بڈز کیو 2 5999 روپے سے کم ہوکر 3999 روپے میں دستیاب ہے۔ 
رئیل می موشن ایکٹی ویٹڈ نائٹ لائٹ 2999 روپے سے کم ہوکر 2499 روپے میں دستیاب ہے۔ 
رئیل می پاور بینک 2 کی قیمت 3499 روپے سے کم ہوکر 1999 روپے ہوگئی۔
رئیل می اسمارٹ واچ 11ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 8 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے۔ 

اس فیسٹ میں کمپنی کا پہلا لیپ ٹاپ رئیل می بک (realme Book)انتہائی پتلا 14.9 ایم ایم میٹل باڈی پر مشتمل ہے اور بلیو اور گرے رنگوں میں دستیاب ہے۔ اسکے فیچرز میں 14 انچ 2Kفل ویژن ڈسپلے، 400 نٹس پیک برائٹنس، روایتی 16:9اسکرینز کے مقابلے میں 3:2اسکرین ریشو سے مائیکروسافٹ آفس سافٹ ویئر کی مزید معلومات ظاہر ہوسکتی ہیں۔ رئیل می بک میں 11 واں جنریشن انٹیل کور پروسیسر ہے اور ڈوئل فین اسٹارم کولنگ سسٹم  گیمز کو روانی سے بڑھانے کو یقینی بناتا ہے۔ اس میں GB 16 ڈوئل چینل (LPDDR4x) ریم،GB 512 پکلے ایس ایس ڈی اسٹوریج کے ساتھ 65Wسپر فاسٹ چارج ٹیکنالوجی کی بدولت 11 گھنٹے تک کی بیٹری لائف فراہم ہوتی ہے۔ 

رئیل می کی جانب سے ایک دوسری پروڈکٹ جو متعارف کرائی گئی ہے وہ رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن (realme GT Master Edition) ہے۔ خوبصورت نفیس ڈیزائن اور تکنیکی خصوصیات سے آراستہ رئیل می جی ماسٹر ایڈیشن میں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور انہیں کم قیمت میں جدید ترین ہینڈ سیٹ سے بااختیار بنانا بلاشبہ ایک بے مثال قدم ہے۔ اسے معروف انڈسٹریل ڈیزائنر ناؤٹو فوکاساوا کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا۔ یہ جی ٹی ایکسپلورر ماسٹر ایڈیشن کوالکم اسنیپ ڈریگن 870 پروسیسر سے آراستہ ہے جس میں GB 12 ریم ہے۔ جی ٹی ماسٹرایڈیشن میں GB 8 ریم کے ساتھ اسنیپ ڈریگن 778 جی 5Gپروسیسر استعمال کرتا ہے۔ رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن سیریز میں 32 میگا پکسل کا سونی سیلفی کیمرا بھی ہے جبکہ جی ٹی ایکسپلورر ایڈیشن میں OISکے ساتھ 50 میگا پکسل کا سونی (IMX766) کا مین کیمرا ہے۔ اسی طرح جی ٹی ماسٹر ایڈیشن میں 64 میگا پکسل کا مین کیمرا ہے۔ 

realmeکا تعارف 
رئیل می ایک کنزیومر ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجیز کو زیادہ قابل رسائی بناکر اسمارٹ فون اور اے آئی او ٹی (AIoT) مارکیٹ میں نت نئی پیش قدمی کر رہی ہے۔ یہ نوجوان صارفین میں نئے رجحان قائم کرنے والے ڈیزائنز، اعلیٰ معیار کے سامان، معیار اور کم لاگت کے ساتھ اسمارٹ فونز اور لائف اسٹائل ٹیکنالوجی ڈیوائسز کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔  
سال 2019 میں اسکائی لی کی جانب سے قائم اور بڑے کارنامے سرانجام دینے کے جذبہ کے ساتھ رئیل می دنیا کی ساتویں اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے۔ سال 2021 کی دوسری سہ ماہی تک رئیل می چین، جنوب مشرقی ایشیاء، یورپ، روس، آسٹریلیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ، اور لاطینی امریکہ سمیت دنیا کی 61 مارکیٹوں میں داخل ہوچکا ہے اور اسکے صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ 

مزید معلومات کے لئے برائے کرم اسکی ویب سائٹ (http://www.realme.com/pk) وزٹ کریں یا پھر رابطہ کریں: 
خان محمد اسامہ شوکت 
ہیڈ آف پبلک ریلیشنز اینڈ مارکیتنگ
ای میل ایڈریس: osamashaukat@realme-pk.com 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post