MrJazsohanisharma

پاکستان کی اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر چینی کی قیمت120سے 130روپے کلو تک پہنچ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر چینی کی قیمت 130روپے کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پرچون دکاندار دوطرح کی چینی فروخت کر رہے ہیں جس میں باریک چینی سرکاری نرخ نامے کے مطابق90روپے فی کلوجبکہ موٹی چینی 120سے130روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔ بعض دکاندارجرمانے یا کسی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے موٹی چینی صرف اپنے جاننے والے خریداروں کو فروخت کر رہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسکس کے مطابق  پاکستان کے مختلف شہروں چینی 120 سے 130 روپے فروخت کی جارہی ہے۔ حکومت کے مقرر کردہ 80 روپے نرخ کے مقابلے میں صارفین کو مہنگی چینی بیچی جارہی ہے۔ حکومت رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

پاکستان میں6.2 ملین ٹن چینی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن  کے اس سال پاکستان میں 5.9 ٹن چینی پیدا ہوگی۔ جبکہ آنے والے سیزن میں مزید 77 ملین ٹن پیدا ہوسکتی ہے۔  

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post