MrJazsohanisharma

کیش بیک ایپلی کیشن سیویور نے صارفین میں کیش بیک کے طور پر 10 کروڑ روپے تقسیم کیے، سی ای او Savyour عمیر گاڈٹ کا انکشاف

   

کراچی  (ویب ڈیسک ) پاکستان کی پہلی کیش بیک ایپلی کیشن Savyour  نے اپنے صارفین کو 10 کروڑ روپے کا کیش بیک دینے کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ گزشتہ برس اگست میں لانچ کی گئی ایپ نے 250 سے زائد پارٹنر برانڈز کے دو لاکھ کے قریب آرڈرز مکمل کیے ہیں۔ اس سٹارٹ اپ کو  Disrupt.com نے کراچی سے  25 ارکان پر مشتمل ٹیم کے ساتھ شروع کیا لیکن اب کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں اس کے ملازمین کی تعداد 80 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ Savyour ایپ  نے تیزی سے ترقی کی ہے، بالخصوص کووڈ 19 کے دوران  اس کو صارفین نے خوب پسند کیا۔ اس ایپلی کیشن کو ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد صارفین استعمال کر رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف ایپ کی بہترین پرفارمنس کی گواہی دیتے ہیں بلکہ پاکستان  بھر میں صارفین کے بدلتے ہوئے رجحان کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں ای کامرس کا آغاز ہوئے 30 برس مکمل ہوچکے ہیں اور  اس وقت یہ اپنی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ کورونا وبا نے دنیا بھر کے صارفین کو نہ صرف اشیائے تعیش بلکہ روز مرہ ضرورت کی چیزوں کی خریداری کیلئے بھی آن لائن شاپنگ کی طرف منتقل کردیا ہے۔ صرف پاکستان میں سنہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ای کامرس انڈسٹری کے حجم میں 35 فیصد اضافہ ہوا  اور یہ دنیا کی 46 ویں بڑی ای کامرس مارکیٹ بن گئی۔ صارفین کا Savyour جیسی ایپس کی طرف منتقل ہونا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ وقت کیسے تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ یہ ایک دیر پا رجحان ہے جو کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کی معیشت کی بحالی کے دوران بھی جاری رہے گا۔ Savyour اپنے صارفین کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ آن لائن خریداری کریں اور عام مارکیٹ سے زیادہ بچت کرسکیں۔



Savyour کے چیف پراڈکٹ آفیسر سعد گاڈٹ نے Savyour ایپ کے آئیڈیا کے پیچھے چھپی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا "گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ہم نے بہت سے کھلاڑیوں کو صارفین کو آن لائن شاپنگ کی طرف مائل کرنے کیلئے محنت کرتے دیکھا ہے، یہ  ایک مرحلہ وار پراسیس تھا لیکن پھر کورونا وبا آگئی جس نے تیزی کے ساتھ صارفین کی سوچ کو تبدیل کیا، نہ صرف ای کامرس میں اضافہ ہوا بلکہ ای کامرس اور آن لائن شاپنگ سروسز کیلئے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے۔ ایسے حالات میں ہم نے یہ موقع ڈھونڈا کہ کس طرح ایک ایسا پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے جو سپورٹ سسٹم کی طرح کام کرے اور آن لائن مارکیٹ میں پہلے سے موجود کھلاڑیوں اور صارفین کو فائدہ پہنچائے۔"


Savyour کے پاس پہلے ہی کئی مین سٹریم برانڈز موجود ہیں لیکن اب ان کی بڑے برانڈز جیسا کہ دراز، فوڈ پانڈا، گروپ ایم اور ایلو کے ساتھ پارٹنر شپ نے  پلیٹ فارم کی نمو کو اور بڑھا دیا ہے۔   باٹا، ناہید سپر مارکیٹ، برگر لیب اور QNE ایسے برانڈز ہیں جو پہلے ہی Savyour پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں۔ جیسے جیسے کولیبوریشنز میں اضافہ ہو رہا ہے ریٹیلیرز اور صارفین دونوں کو کیش اور برانڈ کی پہچان بنانے میں فائدہ ہو رہا ہے۔

مزید برآں Savyour اور اس کی پارٹنر شپ ملک بھر میں صرف بڑے ناموں تک محدود نہیں بلکہ یہ پلیٹ فارم چھوٹے کاروبار کو بھی ایپلی کیشن پر مفت میں رجسٹر ہو کر بڑے پیمانے پر صارفین تک رسائی کا موقع دے رہا ہے تاکہ چھوٹے کاروبار ترقی کرسکیں۔

Savyour کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عمیر گاڈٹ کا کہنا ہے " بڑے اور پائیدار کاروبار کی طرح چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے پاس نہ صرف سرمائے کی کمی ہوتی ہے بلکہ ان کے پاس صارفین تک بہتر طریقے سے رسائی کی صلاحیت بھی نہیں ہوتی۔ Savyour کے ذریعے ہم سینکڑوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ  بنا کسی فیس کے بڑے پیمانے پر صارفین کے ساتھ رابطے میں آسکیں،  ایسے کاروباروں کو Savyour کا پلیٹ فارم وہ بڑے سائز کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے بہتر طور پر مستفید ہوسکیں۔ حالیہ سالوں کے دوران ہم نے مختلف شعبہ جات میں گھروں سے شروع ہونے والے برانڈز کو کامیابی کی مثالیں بنتے دیکھا ہے، ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم بہت سے لوگوں کی کامیابی میں کردار ادا کرسکیں۔"

Savyour کے پھیلاؤ سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے رویے تبدیل ہو رہے ہیں ۔ Savyour کے اندرونی اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اس پلیٹ فارم الیکٹرانکس سب سے زیادہ آرڈر کی جانے والی پراڈکٹس ہیں جو کہ مقامی صارفین کے حالیہ سالوں میں آن لائن شاپنگ پر اعتماد کا مظہر ہے۔ Savyour پر دوسری سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کیٹگری گراسری ہے  جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ لاک ڈاؤن میں شروع ہونے والا رجحان جاری ہے اور آئندہ بھی سہولت کے باعث یہ جاری رہے گا۔

کسی بھی پلیٹ فارم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے  کہ وہ اپنے گاہکوں کو ایسی اہمیت اور فوائد دیں جو انہیں کہیں سے نہیں ملتے۔ Savyour کی کیش بیک سہولت نے  ای کامرس میں صارفین کو یہ سہولت مہیا کی ہے۔  صارفین کیلئے کیش بیک   پیسے کمانے کا آسان ذریعہ ہے، وہ اپنی روٹین میں شاپنگ کرتے ہیں اور اپنی خرچ کی گئی رقم پر ایک مخصوص  ڈسکاؤنٹ حاصل کرتے ہیں ، Savyour کے والٹ میں جو رقم ہارڈ کیش کی صورت میں بچتی ہے ، صارفین اسے کم از کم 200 روپے مکمل ہوتے ہی براہ راست اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرسکتے ہیں۔ صارفین پر کوئی پابندی نہیں ہے کہ کیش بیک سے ملنے والی رقم کو Savyour کی ایپ پر ہی خرچ کیا جائے وہ اس بچت کو اپنی مرضی سے جہاں چاہیں لگا سکتے ہیں۔

عمیر گاڈٹ کے مطابق
 " اگر آپ پاکستان میں ہونے والی  تمام طرح کی شاپنگ  کو دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ابھی ہم بہت پیچھے ہیں۔  گاہکوں کا اعتماد ابھی بھی بہت کم ہے۔ Savyour کے ذریعے ہم صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر پیش آنے والے بہت سے مسائل کا حل پیش کر رہے ہیں۔  ساری شاپنگ کو ڈیجیٹائز کرنے سے ہمارے ملک کی معیشت اوپر اٹھے گی، ہم بہترین طریقے سے صارفین کو ان کے ہی خرچ کیے ہوئے پیسوں میں سے کچھ پیسے واپس  کر رہے ہیں، اب تک ہم نے اپنے صارفین میں 10 کروڑ روپے سے زائد تقسیم کیے ہیں  جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا بزنس ماڈل کتنی صلاحیت رکھتا ہے، طویل المدتی منصوبے کے تحت ہم چاہتے ہیں کہ Savyour کو گاہکوں کا مکمل اور بہترین  شاپنگ معاون بنا دیا جائے۔"

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post